ایک وائرل ویڈیو کےبارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ہیں جو پاکستان کی فوج کو خبردار کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران افغانستان کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں
اپ ڈیٹ29 اکتوبر 202509:40pm
اداکار نے بھارتی فلم انڈسٹری کی عالمی مقبولیت اور خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ میں اس کے بڑھتے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں بلوچستان، افغانستان اور پاکستان سے لوگ کام کر رہے ہیں۔
ایکس پر متعدد افغان اور بھارتی اکاؤنٹس نے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی تھیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ افغانستان کی دفاعی افواج نے پاکستان کے ساتھ حالیہ لڑائی کے دوران 400 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے
حالیہ جھڑپوں کے دوران افغان میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی ٹینک قبضے میں لے لیا ہے
آئی ویریفائی پاکستان کی ٹیم کی جانچ پڑتال سے پتا چلا کہ یہ ویڈیو آزاد جموں و کشمیر میں آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے اور جاری ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی ) ویکسی نیشن مہم سے اس کا کوئی تعلق نہیں
میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے پاکستان مخالف پوسٹیں کی گئیں جس میں پائیکروف نے اپنے متنازع فیصلے پر قائم ہیں اور انہوں نے قومی کھلاڑیوں پر تنقید کی۔
ایکس پر متعدد صارفین، جن میں پی ٹی آئی کے حامی بھی شامل تھے، نے بچوں کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پانی سے گھرے ہوئے لکڑیوں کے ڈھیر پر لیٹے دکھائی دے رہے تھے، اور دعویٰ کیا کہ یہ پنجاب میں سیلاب متاثرین ہیں
پی ٹی آئی کے حامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک جعلی ویژول شیئر کررہے ہیں جس میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق ایک بیان دکھایا گیا ہے
ویڈیو زیادہ وائرل ہو گئی تھی اور پاک-بھارت حالیہ تنازع کے باعث عوام میں اس ویڈیو پر گہری دلچسپی تھی، اس لیے دعوے کی حقیقت جانچنے کے لیے فیکٹ چیک کیا گیا۔
حقائق کی جانچ پڑتال سے پتا چلا کہ یہ دعویٰ کہ ایک وائرل تصویر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹرتھ سوشل پر پوسٹ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتی ہے، جعلی ہے۔
پی ایم ایل این ڈیجیٹل نامی ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ کیپیٹل ہل کلب، جہاں قاسم اور سلیمان نے کھانا کھایا، وہاں حلال کھانا دستیاب ہی نہیں۔
ویڈیو میں نہ تو کسی فوجی یا پولیس اہلکار کو دکھایا گیا اور نہ ہی کسی سیکیورٹی گاڑی کو بسوں کے قافلے کے ساتھ دیکھا گیا، بس کی چھت پر سامان کے ساتھ بچوں کی ایک الیکٹرانک گاڑی بھی رکھی تھی۔
ویزا درخواست کا مکمل طریقہ کار اور درکار دستاویزات ویب سائٹ پر موجود ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانیوں کو ہمیشہ سے چین میں داخلے کے لیے ویزا درکار رہا۔
مکمل انٹرویو میں وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے ممکنہ فوائد پر سوال اٹھا رہے ہیں اور ان دلائل کا تجزیہ کر رہے ہیں جو عموماً اس کی حمایت میں پیش کیے جاتے ہیں۔
بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی صارفین نے دعویٰ کیا کہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے 27 یوٹیوب چینلز پر لگائی گئی پابندی کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم کے مشیر کے اس بیان کو منسوب کیا گیا تھا کہ پاکستان کو ابراہم اکارڈ پر عرب ممالک کے موقف کو اپنانا چاہیے، اصل میں انہوں نے مسلمان ممالک کی بات کی تھی۔
4 جولائی 2025 کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنیر ایک بے گناہ شہری کو اسٹال لگانے پر تھپڑ مار رہی ہیں۔
' ایکس' پر متعدد صارفین کی پوسٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے حق میں ایس سی او کے مشترکہ اعلامیے پر باضابطہ طور پر دستخط کیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں پاکستانی فوج کا شکریہ ادا کرنےکی ویڈیوز جعلی ہیں، تہران میں ریلی اور جشن منانے کی کئی وائرل ویڈیوز بھی پرانی نکلیں، آئی ویریفائی پاکستان
' ایکس ' پر بھارتی صارفین نے ایئر ٹریفک میپ شیئر کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان، امریکا کو ایران کے حساس مقامات سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے
ویڈیو کا مشاہدہ کرنے پر کئی ایسی علامات ظاہر ہوئیں جو 'اے آئی' سے بنائی گئی ویڈیوز میں پائی جاتی ہیں، ویڈیو کے 34 ویں سیکنڈ پر ’خطے‘ کے لفظ کو غیر فطری طور پر لمبا ادا کیا گیا۔