• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

امریکا : مسجد پر 'فائر بم سے حملہ'

شائع December 12, 2015

لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام ایک مسجد میں مشتبہ آتشزدگی کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں.

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ کوشیلا ٹاؤن میں واقع اسلامک سوسائٹی آف پام اسپرنگز مسجد میں آگ جمعے کے روز لگی۔

اس حوالے سے مسجد کے عہدیداران سے رابطہ نہ ہوسکا تاہم مقامی میڈیا کے مطابق امکان ہے کہ مسجد پر 'فائر بم' سے حملہ کیا گیا، جس پر نماز پڑھنے والے افراد نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے.

واقعے کے بعد متعدد نمازی مسجد کے باہر جمع ہوئے اور انھوں نے خدشات کا اظہار کیا۔

قاسم المشر نامی ایک شخص کا کہنا تھا کہ "اگر کہیں کچھ غلط ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار اسلام کو ٹھہرایا جاتا ہے"، انھوں نے سان برنارڈینو واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "اسلام نے یہ سب نہیں کیا تھا".

ان کا مزید کہنا تھا، "ہم امریکا سے محبت کرتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام پر حملہ کیا اور ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگوں نے ان کی بات سن کر یہ حرکت کی ہو"۔

مسجد میں مشتبہ آتشزدگی کے بعد مسلمانوں نے جمعے کی نماز سڑک پر ادا کی—۔فوٹو/ بشکریہ سی بی ایس نیوز
مسجد میں مشتبہ آتشزدگی کے بعد مسلمانوں نے جمعے کی نماز سڑک پر ادا کی—۔فوٹو/ بشکریہ سی بی ایس نیوز

سی بی ایس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد مسلمانوں نے جمعے کی نماز سڑک کنارے ادا کی.

گذشتہ برس بھی مذکورہ مسجد پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم اس میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا.

فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد فائر فائٹرز موقع پر پہنچے، جہاں مسجد سے آگ کے شعلے نکلتے ہوئے دیکھے گئے۔

فائر فائٹرز نے آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا جبکہ واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:امریکامیں فائرنگ: 14 افراد ہلاک

فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے لاس اینجلس آفس کی ترجمان لورا ایمیلر کے مطابق وفاقی تفتیش کار بھی مقامی پولیس کے ساتھ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مذکورہ واقعہ، کیلیفورنیا کے علاقے سان برنارڈینو میں معذوروں کے سینٹر پر فائرنگ کے واقعے کے تقریباً 9 دن بعد پیش آیا ہے جب ایک مسلمان جوڑے نے فائرنگ کرکے 14 افراد کو ہلاک اور 22 کو زخمی کردیا تھا۔

فائرنگ میں ملوث سید رضوان فاروق اور ان کی اہلیہ تاشفین ملک بھی واقعے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم مخالف بیان: ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ

واقعے کے بعد امریکا میں مسلمان مخالف جذبات میں اضافہ ہوا، جبکہ امریکا کی صدارتی دوڑ میں شامل ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دینی چاہیے۔

ٹرمپ نے مسلمانوں کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی ڈیٹابیس کی تجویز بھی پیش کی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

avarah Dec 12, 2015 03:57pm
MIND IT THIS IS A PROTEST AGAINST PROTEST. AMERICA KNOWS THE CAUSES OF PROTEST AND PROTEST AGAINST PROTEST. HOPEFULLY THEY WILL HANDLE BOTH IN CORRECT WAY TO SPREAD IT FURTHER.

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025