’دہشت گردی کے خطرات ابھی ختم نہیں ہوئے‘

شائع December 17, 2015

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ موثر اقدامات کے باعث دہشت گرد بھاگ رہے ہیں لیکن دہشت گردی کے خطرات ابھی ختم نہیں ہوئے اور ہمیں ہر وقت متحرک رہنا ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں وزارت داخلہ کی کارکردگی پر بحث کرنے کی پیشکش کی، ہر وزیر ایوان کے سامنے جواب دہ ہے اور چاہتا ہوں کہ ایوان وزارت داخلہ کی کارکردگی پر بحث کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں ہر وزیر کی کارکردگی کی غلطیوں کی نشاندہی کرنی چاہیے، وزارت داخلہ کی ڈھائی سالہ کارکردگی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی اور میں وزرا کی ایوان کے سامنے احتساب کی روایت قائم کرنا چاہتا ہوں، جبکہ رینجرز کی ڈھائی سال کی کارکردگی کی رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ڈھائی سال میں سب کچھ ٹھیک ہوگیا، یہ نہیں کہتا کہ کرپشن ختم ہوگئی لیکن وزارت میں خوف خدا لے آئے ہیں اور وزارت داخلہ اور ماتحت اداروں نے کرپشن کے خلاف سخت کارروائی کی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے سب سے زیادہ کارروائی اپنے محکمے میں کی، جعلی شناختی کارڈ بنانے اور انسانی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور جعلی شناختی کارڈ پر نادرا اہلکاورں کو صرف معطل ہی نہیں بلکہ گرفتار کیا گیا.

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کئی گنا بہتر ہوئی ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، پہلے روز کئی دھماکے ہوتے تھے لیکن اب ہفتے مہینے گزر جاتے ہیں ایک دھماکا نہیں ہوتا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (2) بند ہیں

avarah Dec 17, 2015 01:13pm
We are judging your performance chaudhriy dakhla since long, you are born minister, you are efficient, perfect and every thing you speak/perform is perfect. We hope you will do the best.......................................
Haider Shah Dec 17, 2015 01:42pm
There is no cure of SICK & mentally retarded Person who become Terrorist. For short vision Yes it can suppressed to gain very little. But when dealing this matter with Professional hands They have very different strategy to resolve this sickness as Professional don’t used force. Bear in mind this is Mental sickness, so should deal with all equipped tool’s. You must have heard many time” ideology KILL ideology” Don’t we should be re-design strategy on table?

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025