• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

فرقہ واریت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، مفتی منیب

شائع December 21, 2015

ساہیوال: رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے زور دیا ہے کہ فرقہ وارانہ اور مذہبی دہشت گردی کا اسلام کی پُر امن تعلیمات سے کوئی لینا دینا نہیں اور عسکریت پسندی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جانا چاہیے.

پاک پتن میں مذہبی رہنما مفتی شیر علی کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ مدرسے دہشت گردی کا گڑھ نہیں ہیں اور مدارس کے خلاف پروپیگنڈا ختم کیا جانا چاہیے.

مفتی منیب الرحمٰن نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 'تمام مدارس کو بدنام کرنا مناسب نہیں ہے.'

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو مدارس کی تربیت اور اصلاحات کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.

ساتھ ہی انہوں نے مسلمانوں پر تمام اقسام کی مذہبی دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے پر بھی زور دیا.

یہ خبر 21 دسمبر 2015 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (2) بند ہیں

avarah Dec 21, 2015 03:08pm
what is islamic definition of firqah
Ashian Ali Malik Dec 21, 2015 03:17pm
فرقہ واریت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، مفتی منیب . حیرت انگیز بیان ہے ! دنیا بھر میں مسلمانوں کے سینکڑوں فرقے پائے جاتے ہیں۔ اگر فرقوں کی گنجائش ہوتی تو پھر کروڑوں فرقے ہوتے شائد

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025