• KHI: Partly Cloudy 23.2°C
  • LHR: Cloudy 13.9°C
  • ISB: Cloudy 15°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.2°C
  • LHR: Cloudy 13.9°C
  • ISB: Cloudy 15°C

ہندوستانی ایئر بیس پر حملہ

شائع January 2, 2016

پٹھان کوٹ: ہندوستان کی ریاست پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئر فورس بیس پر آج صبح دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے چھڑانے کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق پٹھان کوٹ ایئر بیس پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں ہندوستانی ایئر فورس کے 3 اہلکار جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

انڈین فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ستیش دعا نے ٹی وی صحافیوں سے گفتگو میں دعوی کیا کہ ’حملہ آور جیش محمد تنظیم سے تھے اور گروپ نے ذمہ داری قبول کر لی‘۔

پاکستان نے پٹھان کوٹ میں ایئر بیس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

حسین بادشاہ Jan 03, 2016 08:22am
جلاۓ جا رہے پتلے پر لفظ پاکستان لکھا نظر آرہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ جب بھی امن کی شروعات ہونے لگتی ہیں، ایسا کچھ ہو جاتا ہے۔ پتہ نہیں کیوں