پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

شائع January 13, 2016

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات 13روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 25 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے جو گزشتہ 13سال کی کم ترین سطح ہے۔

ڈان نیوز نے وزارت پیٹرولیم کے حکام کے حوالے سے بایا کہ خام تیل سستا ہونے کے باعث یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات 8 تا 13 روپے لیٹر سستی ہونے کا امکان ہے۔

پیٹرول 9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل8 روپے 74 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کا تیل 9 روپے 77 پیسے، ہائی آکٹین 13 روپے اور لائٹ ڈیزل 8 روپے 56 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق کم نہ کرنے پر اپوزیشن جماعتیں گزشتہ چند روز حکومت پر شدید تنقید کررہی ہیں جس کے باعث حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے تصدیق کی ہے کہ یکم فروری سے حکومت عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025