• KHI: Partly Cloudy 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C

’سری دیوی اداکاری کا انسائیکلوپیڈیا ہیں‘

شائع January 18, 2016

ممبئی: بولی وڈ کی معروف اور ایوارڈ یافتہ اداکارہ ودیا بالن نے سری دیوی کو اداکاری کا انسائیکلوپیڈیا قرار دے دیا۔

کئی سال بعد اداکار انیل کپور اور سری دیوی کی 1987 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم ’مسٹر انڈیا‘ ایک بار پھر دیکھنے کے بعد ودیا بالن نے ٹوئٹر پر دونوں اداکاروں کی تعریف کے پُل باندھ دیئے.

ودیا نے انیل کپور کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں ان کی حقیقی اداکاری دیکھ کر واقعی اچھائی اور معصومیت پر اعتبار ہونے لگتا ہے۔

اس موقع پر وہ فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپور کی بھی تعریف کرنا نہ بھولیں اور کہا کہ شیکھر کپور نے بچوں سے بہت اچھی اداکاری کروائی، ان کی ہدایت میں بننے والی فلم ’مسٹر انڈیا‘ اور ’معصوم‘ میری سب سے پسندیدہ فلمیں ہیں اور میری خواہش ہے کہ شیکھر کپور مجھ سے بھی اداکاری کروائیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025