• KHI: Sunny 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.2°C
  • KHI: Sunny 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.2°C

دس سال بعد مرگلہ ہلز پر برفباری

شائع February 11, 2016

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری کے نئے سلسلے نے جمعرات کو آزاد جموں کشمیر اور شمالی علاقوں میں سردی بڑھا دی۔

جمعرات کی صبح خوبصورت وادیوں اور علاقوں میں شروع ہونے والی تیز بارشوں دوپہر تک جاری رہی ، جس سے معمولات زندگی شدید متاثر اور لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے۔

محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے اے پی پی کو بتایا کہ تقریباً دس سال بعد مرگلہ ہلز اور پیر سوہاوہ میں دو گھنٹے تک ہلکی برف باری ہوتی رہی۔

میڈیا میں خبر آنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے مرگلہ ہلز اور پیر سوہاوہ کا رخ کیا۔ ادھر ایبٹ آباد میں بھی برف باری ریکارڈ کی گئی۔

افسر کے مطابق، پیر سوہاوہ میں دو انچ تک برف کی تہہ نے زمین کو ڈھانپ لیا۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گجرانوالہ، سرگودھا، خیبر پختونخوا، گلگت-بلتستان اور کشمیر میں جمعہ کو بھی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔