دس سال بعد مرگلہ ہلز پر برفباری

11 فروری 2016

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری کے نئے سلسلے نے جمعرات کو آزاد جموں کشمیر اور شمالی علاقوں میں سردی بڑھا دی۔

جمعرات کی صبح خوبصورت وادیوں اور علاقوں میں شروع ہونے والی تیز بارشوں دوپہر تک جاری رہی ، جس سے معمولات زندگی شدید متاثر اور لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے۔

محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے اے پی پی کو بتایا کہ تقریباً دس سال بعد مرگلہ ہلز اور پیر سوہاوہ میں دو گھنٹے تک ہلکی برف باری ہوتی رہی۔

میڈیا میں خبر آنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے مرگلہ ہلز اور پیر سوہاوہ کا رخ کیا۔ ادھر ایبٹ آباد میں بھی برف باری ریکارڈ کی گئی۔

افسر کے مطابق، پیر سوہاوہ میں دو انچ تک برف کی تہہ نے زمین کو ڈھانپ لیا۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گجرانوالہ، سرگودھا، خیبر پختونخوا، گلگت-بلتستان اور کشمیر میں جمعہ کو بھی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

اسلام آباد میں بارش اور برف باری کے بعد برف میں ڈھکی ہوئی مرگلہ ہلز  ۔ — اے پی پی

برف سے ڈھکے مظفر آباد میں کچھ طالب علم اسکول سے باہر آ رہے  ہیں —  اے ایف پی

برف سے ڈھکے مظفر  آباد میں کچھ طالب علم  گھر جاتے ہوئے—  اے ایف پی

برف سے ڈھکی مرگلہ ہلز کا ایک اور منظر – اے پی پی
برف سے ڈھکی مرگلہ ہلز کا ایک اور منظر – اے پی پی
اسلام آباد میں بارش اور برف باری کے بعد برف میں ڈھکی ہوئی مرگلہ ہلز  ۔ — اے پی پی
اسلام آباد میں بارش اور برف باری کے بعد برف میں ڈھکی ہوئی مرگلہ ہلز ۔ — اے پی پی
ایبٹ آباد میں لوگ برف سے کھیلتے ہوئے – پی پی آئی

ایبٹ آباد میں بچے برف باری سے محظوظ ہوتے ہوئے – پی پی آئی

ایبٹ آباد میں برف سے ڈھکے درخت –عثمان ترک

ایبٹ آباد میں درختوں کے درمیان ایک گھر کا منظر – عثمان ترک

ایبٹ آباد میں برف سے ڈھکے درخت –راجا عاصم ترک

ایبٹ آباد میں لوگ برف سے ڈھکی سڑک سے گزرتے ہوئے – پی پی آئی

ایبٹ آباد میں برف سے ڈھکی گاڑیاں – فضل رزاق

کشمیر میں برف سے ڈھکے درخت – منظر الہی ترک

کشمیر میں برف سے ڈھکا ایک مکان – منظر الہی ترک