آئی فون 7 کی پہلی جھلک 'لیک'
آئی فون سیون کے منتظر ہیں ؟ تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی پہلی مبینہ جھلک لیک ہوکر سامنے آگئی ہے۔
فرنچ ویب سائٹ نو ویئر ایلس ڈاٹ ایف آر کی ایک رپورٹ میں آئی فون سیون کی پہلی تصویر کو لیک کیا گیا۔
اس تصویر میں جس فون کو آئی فون سیون کہا گیا ہے وہ دیکھنے میں کافی حد تک آئی فون سکس ایس جیسا ہے تاہم ایک بڑا فرق موجود ہے۔
وہ فرق یہ ہے کہ اس کے بیک کور پر انٹینا لائنز موجود نہیں جس کے بارے میں افواہیں پہلے ہی کافی گرم ہیں۔
آئی فون سیون میں ہیڈ فون جیک کو ختم کیے جانے کا امکان ہے تاہم لیک تصویر میں نہ تو اس کی تصدیق ہوئی اور نہ ہی تردید۔
تاہم ایک افواہی کی تردید اس میں ضرور نظر آتی ہے اور وہ یہ کہ اس میں ڈوئل لینس کیمرہ سپورٹ موجود نہیں۔
اس تصویر کو لیک کرنے والے شخص اس سے پہلے بھی ایپل کے حوالے سے کئی بار درست لیکس کرچکا ہے۔
آئی فون سیون رواں سال ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے تاہم ایک اور نیا آئی فون ضرور رواں ماہ 21 مارچ کو سامنے آجائے گا۔
ایپل کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے ایونٹ میں ممکنہ طور پر 4 انچ کا نیا آئی فون، 9.7 انچ کا آئی پیڈ اور نئی ایپل واچ ایسیسریز متعارف کرائی جاسکتی ہیں۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔











لائیو ٹی وی