• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C

اپنے کچن کے گندے سنک کو نئے جیسا بنائیں

شائع March 22, 2016

کیا آپ کے کچن کا سنک ہمیشہ انتہائی غلیظ نظر آتا ہے اور آپ اسے گریس یا کئی گھنٹوں کی محنت کے بغیر صاف رکھنا چاہتے ہیں؟

تو اس کے لیے ایک خفیہ ہتھیار ممکنہ طور پر آپ کی کچن کیبنٹ میں موجود ہوسکتا ہے۔

اور وہ ہے سرکہ۔

جی ہاں گھریلو استعمال میں عام ہونے والی اشیاءمیں سے ایک ہے اور یہ گھر بھر کی صفائی کے لیے بھی بہترین ہے خاص طور پر جب بات کچن کی ہو تو۔

اس کی مدد سے آپ اسٹیل کی سطح پر پانی کے نشانات کو صاف کرسکتے ہیں، چولہے کے نیچے جمع گندگی کو ہٹا سکتے ہیں اور بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

اسی طرح جب اسٹین لیس اسٹیل سنک کی بات ہو تو تو ایک کپڑے کو سرکے میں ڈبوئیں اور پوری سطح کو رگڑ کر صاف کریں۔

مزید پڑھیں : 13 ٹپس جو سرکے کو باکمال ثابت کردیں

اس کے بعد اسفنج کی کھردری سائیڈ کو نرمی سے رگڑ کر سنک کو صاف کردیں۔

آپ کے سنک کی سطح کس حد تک خراب ہے، اس کے مطابق کپڑے کو سرکے میں بھگو کر رکھیں تاہم وہ پہلے ہی کافی حد تک صاف ہو تو کم سرکے سے بھی کام چل جائے گا۔

تاہم جو بھی سرکے کو گرینائیٹ اور سنگ مرمر کی سطح پر کبھی استعمال نہ کریں کیونکہ یہ کسی بھی قدرتی پتھر پر نقش بناسکتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ahmaq Mar 23, 2016 07:54am
ji haan koka kola bhi yahi kaam kartaa hey--- meyn kola sirf safayi keyliye laatiy huN

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025