• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

سانس میں بو سنگین امراض کی علامت

شائع March 24, 2016

کیا آپ کے سانسوں میں بو دیگر افراد کو پریشان رکھتی ہے ؟ تو یہ صرف منہ کی صفائی سے ہٹ کر سنگین امراض کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ویسے تو انسان پیاسا ہو تو سانس میں بو پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ پانی کی کمی سے خوراک اور بیکٹریا منہ میں زیادہ دیر تک موجود رہتے ہیں جو بدبو کا باعث بنتے ہیں۔

تاہم کولوراڈو یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق سانس میں بو پیدا ہونا کچھ جان لیوا امراض کی بھی نشانی ہوسکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق بہت زیادہ بو جگر اور گردوں کے امراض کی علامت ہوسکتی ہے جبکہ یہ گردے فیل ہونے کی بھی نشانی ہوتی ہے۔

ایک اور تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مسوڑوں اور دل کے امراض کے درمیان تعلق موجود ہے اور سانس میں بو پیدا ہونا اس کی ابتدائی انتباہی علامت ہوسکتی ہے۔

انٹرنیشنل اینڈ امریکن ایسوسی ایشن فار ڈینٹل ریسرچ کی تحقیق کے مطابق مسوڑوں کے امراض کی ایک بڑی نشانی بدبو دار سانسیں ہوتی ہیں۔

محققین کے مطابق اگر سانس کی بو بہت زیادہ ہو اور کافی دورانیے تک رہے تو آپ کو ڈاکٹر سے معائنہ ضرور کرالینا چاہئے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025