• KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

علی حیدر گیلانی کی 3 سال بعد گھر واپسی

شائع May 11, 2016

کابل/ لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کے 3 سال قبل اغواء ہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی کو افغانستان سے بازیاب کروا لیا گیا۔

افغانستان سے علی حیدر گیلانی خصوصی طیارے سے لاہور واپس آئے۔

علی حیدر گیلانی کا لاہور پہنچنے سے قبل کہنا تھا کہ ’میں اپنی فیملی سے ملنے کے لیے بے تاب ہوں‘۔

علی حیدر گیلانی کی واپسی کی خوشی میں لاہور اور ملتان میں گیلانی ہاؤس کے باہر جشن کا سماں دیکھنے میں آیا۔

اس دوران کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Imran May 12, 2016 02:47am
ایفی ڈرین کا پیسہ تھا۔۔۔۔۔۔ سو طالبان نے لے لیا باقی سب کہانئ ہے بھائی