کانز 2016: بولی وڈ سرخرو یا مایوسی کا سامنا؟

20 مئ 2016

69 ویں کانز فلم فیسٹیول میں جہاں بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنے 15 سال مکمل کیے وہیں سونم کپور کا بھی اس میلے میں یہ چھٹا سال تھا۔

ان اداکاراؤں نے کانز میں اپنے سفر کے دوران کبھی تو بہت لاجواب ملبوسات کے ساتھ شرکت کی اور کبھی ان کے اسٹائل کو سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔

اس سال بھی دونوں اداکارائیں پوری تیاری کے ساتھ اس فیسٹیول میں جلوہ گر ہوئیں لیکن ایسا تو ہو نہیں سکتا کہ فیشن کو لے کر ان سے کوئی بھول نہ ہوئی ہو۔

جہاں سونم کے کچھ ملبوسات مداحوں کی سمجھ سے باہر رہے وہیں ایشوریا کے جامنی ہونٹوں کا چرچا اب بھی انٹرنیٹ پر ہورہا ہے۔

ہم نے یہاں ان دونوں اداکاراؤں کی اس سال کے کانز میلے سے کچھ تصاویر جمع کی ہیں، اب آپ ہی فیصلہ کرلیں کہ دونوں نے بولی وڈ کو فیشن کے حوالے سے سرخرو رکھا یا پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

سونم کانز کے ریڈ کارپٹ پر سفید رنگ کے لباس میں — فوٹو/ اے ایف پی

ایشوریا کا کانز میں پہلا روز — فوٹو/ اے ایف پی

کانز 2016 میں سونم ہر روز تقریباً ایک ہی انداز کے لباس میں نظر آئیں — فوٹو/ اے ایف پی

ایشوریا رائے نے کانز میں انٹرویو دینے کے دوران سرخ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا — فوٹو / اے ایف پی

سونم کپور کا کانز میں پہلا روز — فوٹو/ رائٹرز

ایشوریا کو گزشتہ 14 سالوں سے اپنے ملبوسات پر کئی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا — فوٹو/ اے ایف پی

سونم کپور کے سیاہ لباس کو ملا جلا ردعمل موصول ہوا — فوٹو/ اے ایف پی

سونم کپور ہر سال کانز میں نہایت منفرد ملبوسات میں نظر آتی ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

ایشوریا کے اس روپ نے خوب داد وصول کی — فوٹو/ اے ایف پی

سونم کپور کے اس جوڑے کا ٹوئٹر پر شدید مذاق بھی بنایا گیا — فوٹو/ اے ایف پی

سونم کپور کانز میں انٹرویو کے دوران نہایت منفرد اور دلچسپ ساڑھی پہنے نظر آئیں — فوٹو/ اے پی

میلے میں اپنے تیسرے روز ایشوریا رائے بچن جامنی رنگ کی لپ اسٹک لگا کر شریک ہوئیں — فوٹو/ اے ایف پی

سونم کپور نے کانز میں اپنے دوسرے روز پھولوں سے سجے اس لباس کا انتخاب کیا — فوٹو / اے ایف پی

ایشوریا کے جامنی رنگ کے ہونٹ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے رہے — فوٹو/ اے ایف پی

سونم کپور نے کانز میں اپنے تیسرے روز ہلکے نیلے رنگ کا گاؤن پہن کر شرکت کی — فوٹو / اے ایف پی