سخت گرمی میں تیراکی

اپ ڈیٹ 22 مئ 2016

ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدید لہر سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ایسے میں بجلی کی لوڈشیدنگ سے ان مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

گرمی میں سوئمنگ پول، نہر، دریا یا سمندر کا رخ کرنا شہریوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف گرمی کا تاثر کم ہو جاتا ہے بلکہ تفریح کا موقع بھی مل جاتا ہے۔

اکثر شہروں میں امتحانات سے فارغ ہونے والے اسکولوں اور کالجز کے طلبہ بھی تفریح کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

بچے بھی سمندر میں ساحل پر کم گہرے پانی میں غوطے لگاتے نظر آتے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے سوئمنگ پولز میں ان دنوں شدید رش دیکھنے میں آ رہا ہے — فوٹو : رائٹرز

سخت گرمی میں تیراکی ہی نوجوانوں کے بہترین مشغلہ ہوتا ہے — فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد میں عوامی مقامات پر بنے حوض نوجوانوں کے لیے سوئمنگ پول کا کام کرتے ہیں — فوٹو : آئن لائن

گرمی میں اضافے کے ساتھ کراچی کے ساحل پر بھی شہریوں کی آمد میں اضافہ ہو جاتا ہے — فوٹو: اے پی

سکھر میں پارہ 50 ڈگری کو چھو رہا ہے، ایسے میں دریائے سندھ میں نہانا گرمی کا توڑ معلوم ہوتا ہے — فوٹو : آن لائن

بعض افراد تو دریائے راوی میں چارپاں لگا کر پانی میں طویل وقت گزارتے ہیں — فوٹو : اے پی

کشمیر کے دریا گرمی میں بہترین تفریح گاہ تصور کیے جاتے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

فیصل آباد کی چھوٹی نہروں پر بھی بہت رش ہوتا ہے اور ہر عمر کے افراد پانی میں ڈبکیاں لگاتے رہتے ہیں — فوٹو: اے پی پی

لاہور کی نہر کا ٹھنڈا پانی گرمی میں سب کو اپنی جانب کھینچتا ہے — فوٹو: اے پی پی

جموں کشمیر میں دریاؤں میں تیراکی نوجوانوں اور بچوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے — فوٹو : اے پی