• KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

فیس بک موبائل ویب پر میسجنگ فیچر ختم؟

شائع June 4, 2016

اگر تو آپ فیس بک کی میسجنگ ایپ میسنجر کو پسند نہیں کرتے اور موبائل فون پر ویب براﺅزر کے ذریعے سماجی رابطے کی ویب سائٹ استعمال کرتے ہوئے پیغامات بھیجتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ اب ایسا نہیں ہوسکے گا۔

جی ہاں فیس بک موبائل ویب براﺅزر پر اپنی ویب سائٹ کے صارفین کے لیے میسجنگ کا فیچر ختم کررہی ہے جس کے لیے لوگوں کو نوٹس بھی بھیجنا شروع کردیئے گئے ہیں۔

یہ نوٹس جس کو آپ نیچے بھی دیکھ سکتے ہیں، میں لکھا ہے کہ ' آپ کی بات چیت کو میسنجر میں منتقل کیا جارہا ہے اور بہت جلد آپ اپنے چیٹ پیغامات صرف میسنجر میں ہی دیکھ سکیں گے'۔

اس وقت آپ اس نوٹس کو نظرانداز کرسکتے ہیں مگر آئندہ چند دنوں یا ہفتوں میں آپ کے پاس موبائل پر فیس بک چیٹ کے لیے واحد آپشن میسنجر کی ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کرنا ہی رہ جائے گا۔

اس وقت بیشتر افراد میسنجر کی ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کی بجائے فیس بک کی موبائل سائٹ کو استعمال کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ کے فونز پر آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن ہونے کے باعث ویب کا استعمال مجبوری ہوتا ہے۔

فیس بک کی جانب سے اس اقدام کی وجہ تو اب تک ظاہر نہیں کی گئی تاہم یہ ممکنہ طور پر میسنجر کو آگے لانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک میسنجر کو ہر ایک کے استعمال کے لیے بہترین ایپ بنانے کی خواہشمند ہے جس میں لوگ شاپنگ سمیت ہر قسم کی ضروریات کو گھر بیٹھے پوری کرسکیں۔

یہی وجہ ہے کہ میسنجر میں نت نئے فیچرز کو متعارف کرایا جارہا ہے جیسے چیٹ بوٹس، اسٹیکرز، ایموجیز ، وائس اور ویڈیو کال غرض بہت کچھ۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

asima Jun 05, 2016 05:42pm
very bad

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025