صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشیں

اپ ڈیٹ 29 جولائ 2016

پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں اور ان سے منسلک میدانی علاقوں میں گذشتہ چند روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے یہاں کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب کا منظرپش کررہی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بارشوں کے بعد نکاسی آب کا کام جاری ہے جبکہ عوام نے الزام لگایا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بارش کا پانی جوں کا توں موجود ہے اورانتظامیہ کی جانب سے اسے ہٹانے کا خاطر خواں انتظام نہیں کیا گیا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں مون سون بارش کا ایک منظر— فوٹو: اے پی پی

مون سون کی بارش کے دوران کسان فصل کی کٹائی کا کام کررہا ہے — فوٹو: اے پی پی

لاہور کی سڑک پر جمع بارش کے پانی کی  نکاسی نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے — فوٹو: اے پی پی

بارش کے بعد نکھرے پھولوں اور پتوں کا ایک حسین منظر — فوٹو: اے پی پی

واسا ملازمین کی جانب سے بارش کے بعد سڑکوں پر جمع پانی کو ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے — فوٹو: اے پی پی

لاہور کی ایک سڑک پر موجود بارش کے پانی کا ایک منظر — فوٹو: اے پی پی

سیالکوٹ میں ٹی ایم اے کی جانب سے لگایا جانے والا رین اور فلڈ ایمرجنسی کیمپ — فوٹو: اے پی پی

لاہور کے مضافات میں بارش کے بعد کھیتوں میں جمع ہونے والی پانی میں کسان چاول کی فصل کاشت کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

بارش کے بعد سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کی وجہ سے ٹریفک بری طرح جام ہوگیا — فوٹو: اے پی پی

بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظرپیش کررہی ہیں — فوٹو: اے پی پی

بارش سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل سوار افراد نے پلاسٹ بیگ پہن رکھا ہے — فوٹو: اے پی