بہت زیادہ ٹیلیویژن دیکھنا بانجھ پن کا خطرہ بڑھائے

15 اگست 2016
یہ بات ڈنمارک میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات ڈنمارک میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو

ٹیلیویژن کے سامنے بہت زیادہ گزارنا مردوں میں بانجھ پن کے مسئلے کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بات ڈنمارک میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

کوپن ہیگن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روزانہ 5 گھنٹے سے زائد وقت ٹی وی کے سامنے گزارنا مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ ایک تہائی سے زیادہ بڑھا دیتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 1200 صحت مند نوجوانوں کے سست طرز زندگی کے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اس عادت کے نتیجے میں مردوں میں اسپرم کاﺅنٹ نمایاں حد تک کم ہوجاتا ہے۔

محققین کے خیال میں ٹی وی زیادہ دیکھنے والے افراد ورزش سے دور یا صحت بخش غذا کو استعمال نہیں کرتے جو کہ بہت ضروری ہے۔

خیال رہے کہ مردوں میں بڑھے بانجھ پن کے حوالے سے کئی طبی تحقیقی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں بہت زیادہ چربی والی غذاﺅں وغیرہ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

مگر اس نئی تحقیق میں عندیہ دیا گیا ہے کہ اس کی سب سے بڑی وجہ مردوں کی سستی اور ٹی وی سے محبت ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے امریکن جرنل آف ایپیڈمولوجی میں شائع ہوئی۔

اس سے پہلے گزشتہ ماہ جاپان کی اوساکا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ دن بھر میں 5 گھنٹے یا اس سے زائد وقت ٹی وی کے سامنے گزارنے سے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے سے موت کا خطرہ ڈھائی گنا بڑھ جاتا ہے۔

پھیپھڑوں میں خون کا جسم کے دیگر حصوں سے سفر کرکے پہنچتا ہے جو وہاں خون کی چھوٹی شریانوں میں پھنس جاتا ہے جس کے نتیجے میں دل کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔

تحقیق کے دوران 86 ہزار بالغ افراد کے روزمرہ کے معمولات کا جائزہ لیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں