• KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C

کرینہ کیلئے کی گئی سیف کی بہترین تعریف

شائع August 26, 2016

بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کی جوڑی بولی وڈ اداکاروں کی کامیاب جوڑیوں میں سے ایک مانی جاتی ہے جو متعدد ایونٹس میں ایک ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کرینہ کپور کا ایک ایونٹ کے دوران کہنا تھا کہ سیف ویسے تو ان کی اکثر و بیشتر تعریف کرتے رہتے ہیں تاہم ان کا سب سے اچھی تعریف وہ تھی جب انہوں نے ان کے گانے ’یہ میرا دل‘ کی تعریف کی تھی۔

کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ سیف علی خان ان سے کہتے ہیں کہ اس گانے میں میرا وزن بہلے ہی زیادہ تھا لیکن پھر بھی وہ کافی خوبصورت نظر آرہی تھیں۔

ایک اور انٹرویو میں کرینہ نے سیف کے ساتھ اپنی شادی کے لمحات شیئر کیے۔

ان کا کہنا تھا ' سیف اور میری شادی واقعی، واقعی بہت خاص تھی کیونکہ اس میں صرف سو افراد شریک تھے اور میرے خیال یہ تقریب صرف ہمارے لیے ہے۔ اس کی خوبصورتی یہ تھی کہ میں نے اپنی پردادی کا لباس پہنا تھا، جو کہ میرے خیال بہت، بہت زیادہ زبردست، شاہی اور پیچیدہ تھا، تو مجھے لگتا ہے کہ میں بہت خوش قسمت ہوں'۔

کرینہ کی اگلی فلم ویرا دی ویڈنگ ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025