• KHI: Sunny 17.2°C
  • LHR: Sunny 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.5°C
  • KHI: Sunny 17.2°C
  • LHR: Sunny 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.5°C

'جعلی ڈگری' کیس میں شعیب شیخ کی ضمانت منظور

شائع September 1, 2016

اسلام آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز قادر میمن نے 'جعلی ڈگری' کیس میں آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شعیب شیخ اور ان کے مینیجر آپریشنز وقاص عتیق کی ضمانت منظور کرلی۔

ملزمان کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد منظور کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کمپنی ایگزیکٹ پر دنیا بھر میں جعلی ڈگریاں بیچنے کا الزام

ایگزیکٹ کے سی ای او گذشتہ 15 ماہ سے جیل میں تھے، جن پر دنیا بھر میں جعلی تعلیمی اداروں کو جعلی ڈگریوں کی آن لائن فروخت اور اس عمل سے اربوں ڈالرز کمانے کا الزام تھا۔

یہ کیس گذشتہ ماہ مئی میں اُس وقت خبروں کی زینت بنا جب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایگزیکٹ نے سیکڑوں جعلی تعلیمی اداروں کے ذریعے جعلی ڈپلومے اور ڈگریاں فروخت کیں۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب شیخ منی لانڈرنگ کیس میں بری

عدالت میں دلائل دیتے ہوئے شعیب شیخ کے وکیل نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) ان کے موکل کے خلاف شواہد پیش نہیں کرسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو منی لانڈرنگ کیس میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے اور سندھ ہائی کورٹ نے 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر 14 اگست کو ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

یہاں پڑھیں: ایگزیکٹ اسکینڈل: کون کتنا ذمہ دار؟

استغاثہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کو ایگزیکٹ کے دفاتر کی تلاشی کے دوران جعلی ڈگریاں ملی تھیں، اس کمپنی نے مختلف ممالک کے تعلیمی اداروں کو یہ ڈگریاں فروخت کیں اور پاکستان کی بدنامی کا باعث بنی۔

یہ خبر یکم ستمبر 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025