• KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

'اظہر علی کو ایک روزہ ٹیم کا کپتان برقرار رکھاجائے'

شائع September 8, 2016

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی لیکن انہیں فی الحال اظہر علی کی جگہ ایک روزہ ٹیم کا کپتان بنانے کی مخالفت کردی ہے۔

پاکستان نے بدھ کو ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو کھیل کے تمام شعبوں میں شت کرتے ہوئے نو وکٹ کی آسان فتح اپنے نام کی۔

وسیم اکرم نے میچ میں سرفراز کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ کیپر بلے باز میں ایک اچھے قائد کی خوبیاں نظر آئیں، انہوں نے مکمل تحمل کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی لمحے پر پریشان نظر نہیں آئے جبکہ پورے میچ میں باؤلنگ میں بھی شاندار تبدیلیاں کیں۔

تاہم انہوں نے اس کے باوجود ایک روزہ میچوں میں 4-1 کی شکست سے دوچار ہونے والے اظہر علی کو قیادت سے ہٹانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اظہر کو قیادت سے ہٹانا نہیں چاہیے کیونکہ ابھی سرفراز کو یہ منصب سونپنا جلد بازی ہو گی۔ فی الحال انہیں ان کے موجودہ عہدوں پر برقرار رکھیں اور ان کی قسمت کا فیصلہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد کریں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستانی ٹیم کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کو کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنا خوش آئند تھا اور انہوں نے فیلڈنگ میں بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ چار ایک روزہ میچوں میں شکست کے بعد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر کے انہیں عمدہ کھیل کیلئے تیار کرنے پر کوچ اور کپتان تعریف کے مستحق ہیں۔

تاہم انہوں نے سلیکشن کمیٹی پر زور دیا کہ وہ موجودہ کھلاڑیوں کے متبادل تیار کرے تاکہ کسی انجری کی صورت میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025