گنیش چترتھی، 10دن بعد مورتیوں کو سمندربرد کر دیا جاتا ہے

شائع September 16, 2016 اپ ڈیٹ September 16, 2016 07:00pm

ہندوستان میں ہر سال کی طرح اس بار بھی ہندو برادری نے گنیش چترتھی کا تہوار نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

گنیش چترتھی ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہے جو ان کے ایک دیوتا ’گنیش‘ کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کا سر ہاتھی جیسا تھا، یہ تہوار چاند کی چار تاریخ سے شروع ہوتا ہے جس کا اختتام چاند کی 14 تاریخ کو ہوتا ہے۔

یہ تاریخیں ہر سال اگست سے ستمبر کے مہینے کے دوران آتی ہیں جس کے بعد ان دنوں میں گنیش وسرجن کی پوجا کی جاتی ہے۔

اس تہوار کے دوران ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے گھروں اور مندروں میں گنیش کی تصاویر رکھتے اور مورتیاں بناتے ہیں جس کے بعد 10 دنوں تک ان کی پوجا کی جاتی ہے۔

10 روز بعد ان تمام مورتیوں اور تصاویر کو کسی تالاب یا نہر میں بہا دیا جاتا ہے۔

اس تہوار کو پورے ہندوستان میں ہندو مناتے ہیں، لیکن بالخصوص مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، تامل ناڈو، کیرلا، آندھرا پردیش، گوا، اڑیسہ اور مغربی و جنوبی ہندوستان کے متعدد علاقوں میں انتہائی اہتمام اور بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔

ہندوستان کے باہر، نیپال کے ترائی علاقہ نیز ریاستہائے متحدہ امریکا، کینیڈا اور موریشس میں رہنے والی ہندو برادریاں بھی انتہائی اہتمام سے اس تہوار کو مناتی ہیں۔

اس تہوار کی تاریخیں ہر سال آگست سے ستمبر کے مہینے کے دوران آتی ہیں — فوٹو/ اے پی

لوگ گنیش کی مورتیوں کو نہر میں بہانے کے متعدد انتظامات بھی کرتے ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

اس تہوار کے موقع پر جگہ جگہ شامیانے تان کر عارضی مندریں بنائی جاتی ہیں، اور ان میں گنیش کی مٹی سے بنی مورتیاں اور تصاویر رکھی جاتی ہیں — فوٹو/ اے پی

یہ تہوار ہندو دیوتا گنیش کی یاد میں منایا جاتا ہے — فوٹو/ اے پی

گنیش وسرجن کو ہندوبرادری خوشحالی کی علامت مانتے ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

لوگوں نے گنیش وسرجن کی ویڈیو بھی بنائی — فوٹو/ اے ایف پی

ان دس دنوں میں گنیش وسرجن کی پوجا بھی کی جاتی ہے — فوٹو/ اے ایف پی

اس دوران تمام مورتیوں کو نہایت مہنگے زیورات سے سجایا گیا — فوٹو/ اے ایف پی

گنیش کی تصاویر اور مورتیوں کو نہایت عزت و احترام کے ساتھ کسی تالاب یا نہر میں بہا دیا جاتا ہے — فوٹو/ اے پی

اس تہوار کے دوران ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد 10 روز تک پوجا میں مصروف رہتے ہیں — فوٹو/ اے پی

گنیش ہندو روایات میں بہت بڑے دیوتا مانے جاتے تھے — فوٹو/ اے پی

چاند کی 14ویں تاریخ پر اس تہوار کا اختتام ہوجاتا ہے — فوٹو/ اے ایف پی

اس تہوار کے دوران لوگ خوشی میں رقص کرتے نظر آئے — فوٹو/ اے پی

ہندو برادری میں ہر شخص اپنی حیثیت کے مطابق گنیش کی مورتی تیار کرتے — فوٹو/ اے پی

ممبئی کی سڑکوں پر اس تہوار کے روز لوگوں کا بڑا ہجوم دیکھنے کو ملا — فوٹو/ اے پی

ہر سال ہندو اپنے دیوتا گنیش کی مورتی تیار کرتے ہیں جن کا سر ہاتھی جیسا تھا — فوٹو/ اے پی

ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے دوست احباب اس تہوار کو ایک ساتھ مل کر نہایت خوش سے مناتے ہیں — فوٹو/ اے پی

گنیش چترتھی کے تہوار کے دوران رنگوں کی ہولی بھی کھیلی جاتی ہے — فوٹو/ اے پی