درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا، 43 افراد ہلاک

12 نومبر 2016

صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں درگاہ شاہ نورانی میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

صوبائی انتظامیہ نے درگاہ میں دھماکے نتیجے میں 43 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاہ نورانی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر زخمیوں کی حتمی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا جاسکتا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

مذکورہ علاقہ حب شہر سے 100 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر قائم ہے، راستہ انتہائی دشوار گزار اور خراب ہے جبکہ قریب میں ریسکیو کی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں۔

ریسکیو اہلکار درگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے منتقل کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ایک زخمی بچے کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

ایدھی کی ایمبولنس کے ذریعے دھماکے کے ایک زخمی کو علاج کیلئے منتقل کیا جارہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

دھماکے کے ایک زخمی کو ایمبولنس میں ہی طبی امداد دی جارہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

بجلی نہ ہونے کے باعث حب کے مقامی ہسپتال میں ایک زخمی کو ٹارچ کی مدد سے طبی امداد دی جارہی ہیں — فوٹو: اے پی

ضلع خضدار میں قائم درگاہ شاہ نوارنی میں دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو طبی امداد دی جارہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ایدھی رضاکار شاہ نورانی میں ہونے والے دھماکے کے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کررہے ہیں — فوٹو: اے پی

ریسکیو رضاکار ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کررہے ہیں — فوٹو: اے پی

حب شہر کے مقامی ہسپتال میں دھماکے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کو طبی امداد مہیا کی جارہی ہے — فوٹو: اے پی

ایدھی ایمبولنس کے قریب ایک ایف سی اہلکار الرٹ کھڑا ہے — فوٹو: اے ایف پی