• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.9°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.9°C

گیس لوڈ شیڈنگ طلاق میں اضافے کا سبب : طاہرہ اورنگزیب

شائع November 29, 2016

اسلام آباد: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی ایک خاتون رکن اسمبلی کے اس بیان نے ایوان میں سب کو حیران کردیا جب انھوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں ہونے والی طلاقوں کی ایک بڑی وجہ گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے۔

ملک میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملک میں طلاقوں کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ طاہرہ اورنگزیب، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی والدہ ہیں۔

طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا، 'گھروں میں گیس کے نہ ہونے کی وجہ سے جھگڑے عام سی بات ہیں، خواتین وقت پر کھانا نہیں پکا پاتیں، جس کی وجہ سے شوہر جھنجھلا جاتے ہیں اور یہی چیز آگے چل کر طلاق کا باعث بنتی ہے'۔

مزید پڑھیں:پاکستانی طالبعلموں نے لوڈشیڈنگ کا حل پیش کردیا

ان کا کہنا تھا کہ 'گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی میں خلل سے میاں بیوی کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوگی، کیونکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ گھریلو جھگڑوں کا باعث بن رہی ہے'۔

ساتھ ہی انھوں نے کہا، 'ایوان کو بتانا چاہیے کہ اس ساری خرابی کا ذمہ دار کون ہے؟ ملک میں طلاق کی شرح میں بتدریج اضافہ ہوگیا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے جھگڑوں کا بچوں پر بھی برا اثر پڑتا ہے اور اس وجہ سے نئی نسل اخلاقی طور پر تباہ ہورہی ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے اربوں ڈالرز کے پاکستان-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے بھی سوال کیا اور کہا کہ حکومت کو گیس منصوبے میں پیش رفت سے متعلق ایوان کا آگاہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:اوگرا کا گیس کی قیمت میں 36 فیصد اضافے کا فیصلہ

قومی اسمبلی میں گیس لوڈ شیڈنگ پر بحث کا آغاز جمعیت علماء اسلام (ف) کی خاتون رکن اسمبلی نعیمہ کشور کی جانب سے پیش کی گئی تحریک کے بعد ہوا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیٹرولیم کے وزیر کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیر قانون زاہد حامد نے آگاہ کیا کہ وزیر پیٹرولیم کابینہ اجلاس میں شرکت کی وجہ سے قومی اسمبلی نہیں آسکے، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے مزید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی سے زیادہ اہمیت ایوان کی ہونی چاہیے تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Nov 29, 2016 06:30pm
السلام علیکم: بات تو سچ ہے۔خیرخواہ

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025