اسد شفیق کا عالمی ریکارڈ اور پاکستان کا کارنامہ
آسٹریلیا کے خلاف عمدہ سنچری کی بدولت اسد شفیق نے سر گیری سوبرز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اسد شفیق جب وکٹ پر آئے تو مصباح الحق پویلین لوٹ چکے تھے جبکہ جلد ہی یونس خان کی اننگز بھی تمام ہوئی لیکن اس بحرانی صورتحال میں بھی انہوں نے ہمت نہ ہاری اور ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر میچ کے چوتھے دن شاندار سنچری اسکور کی۔
یہ ان کی چھٹے نمبر پر کھیلتے ہوئے نویں سنچری ہے جس کے ساتھ ہی انہوں نے ویسٹ انڈیز کے سر گیری سوبرز کا چھٹے نمبر پر کھیلتے ہوئے آٹھ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
پاکستانی ٹیم نے چوتھے دن کے اختتام تک آٹھ وکٹ کے نقصان پر 382 رنز کر برسبین میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
مزید پڑھیں: اسد کی سنچری، پاکستان کو فتح کیلئے 108 رنز درکار
اس سے قبل گابا میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے 07-2006 کی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 370 رنز بنائے تھے۔
صرف یہی نہیں بلکہ یہ ایشیا سے باہر پاکستان کا چوتھی اننگز میں سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل ایشیا سے باہر پاکستان کا چوتھی اننگز میں سب سے بڑا اسکور 336 رنز تھا جو اس نے 1990 میں آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا۔
مجموعی طور پر چوتھی اننگز میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور 382 رنز ہے جو اس نے 2015 میں پالے کیلی میں سری لنکا کے خلاف بنایا تھا اور برسبین ٹیسٹ میں مزید ایک رن بنا کر پاکستان چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنا دے گا۔












لائیو ٹی وی