قبرص کے سابق وزیر دفاع کو پانچ سال قید کی سزا

نیکوسیا: قبرص کے سابق وزیر دفاع کو پانچ سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ انھیں یہ سزا دو سال قبل جزیرے پر باردی دھماکہ کے نتیجے میں تیرا افراد کی ہلاکت اور پاورگرڈ اسٹیشن کے تباہ ہونے پر دی گئی ہے۔
کوسٹاس پاپا کوسٹاس جو سابق کمیونسٹ حکومت میں فرائض انجام دے رہے تھے، انھیں غفلت کی وجہ سے ہلاکتوں پرمجرم قرار دیا گیا ہے، 74 سالہ کوسٹاس عارضہ قلب کی بنا پر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان پر نو جولائی کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ اس موقع پر وہ عدالت میں موجود نہیں تھے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے تین سینیئر افسران کو بھی غفلت کی بنا پر دو سال قید کی سزا دی گئی تھی۔
کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ مدعی جولائی گیارہ 2011.میں ایرانی ضبط شدہ بارود دھماکہ کے زمہ دار ہیں۔
پاپا کوسٹاس نے دھماکے کے بعد استعفٰی دے دیا تھا۔
فوجی مقاصد کیلئے استعال ہونے والا سامان کمپریسڈ بارود پر مشتمل تھا، جیسے ایک ماہ کیلئے نیول بیس پر رکھا گیا تھا، جو وسیلیکوس پاور گرڈ اسٹیشن کے قریب واقع ہے۔
وسیلیکوس پاور گرڈ اسٹیشن دھماکے کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔
مقدمے کے دوران نچلے رینک کے افسران نے گواہی دی کہ انہوں نے اپنے سینیئر افسران کو اس سے آگاہ کیا تھا کہ رکھا گیا مینیشن محفوظ نہیں ہے، لیکن سینیئر افسران نے اس کو اہمیت نہیں دی۔











لائیو ٹی وی