• KHI: Sunny 24.2°C
  • LHR: Sunny 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.5°C
  • KHI: Sunny 24.2°C
  • LHR: Sunny 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.5°C

معروف کمپیئر قریش پور انتقال کرگئے

شائع August 5, 2013

معروف کمپیئر اور دانشور قریش پور۔- بشکریہ وڈیو گریب
معروف کمپیئر اور دانشور قریش پور۔- بشکریہ وڈیو گریب

پاکستان کے معروف کمپیئر، مصنف، کالمسٹ اور دانشور قریش پور انتقال کرگئے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے 1970 کی دہائی کے پروگرام کسوٹی کی میزبانی سے عوامی پذیرائی حاصل کرنے والے قریش پور اپنے علم اور ذہانت کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔

کسوٹی ایک ایسا علمی، ادبی اور تہذیبی پروگرام بن کر سامنے آیا جس کے روح رواں عبیداللہ بیگ، قریش پور اور افتخار عارف تھے۔

بیس سوالوں کے دائرے میں عبیداللہ بیگ، قریش پور اور افتخار عارف سوال کرنے والے کو یوں گھیرتے کہ دیکھنے والوں کو لطف آ جاتا۔

کسوٹی کھیلنے والے ان لوگوں میں سب ہی اپنی اپنی جگہ کمال کے لوگ تھے، بعد میں افتخار عارف رخصت ہوئے تو ان کی جگہ غازی صلاح الدین نے لی۔

قریش پور کو پاکستان کی چند معروف ترین شخصیات میں سے ایک سمجھا جاتا تھا، وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور آج کراچی میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں کسوٹی پروگرام کے ایک اور میزبان عبید اللہ بیگ کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025