ایشز سیریز مایوس کن رہی ہے، واٹسن
شین واٹسن نے بدھ کے روز اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ایشز سیریز ان کے لیے انتہائی مایوس کن رہی ہے اور انکے اوپننگ بلے بازی کرنے توقع کم ہے۔
خیال رہے کہ واٹسن اب تک انگلینڈ کے خلاف نصف سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
ان کی جگہ ویوڈ وارنر سے تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں اوپننگ کروائی گئی تھی تاہم مضبوط پوزیشن ہونے کے باوجود آسٹریلیا اس میچ سے بھی ڈرا ہی حاصل کرسکی۔
32 سالہ آل راؤنڈر نے کہا ہے کہ 'آغاز ملنے کے بعد اس سے فائدہ نہ اٹھا پانا میرے لیے انتہائی پریشان کن ہے'
ای ایس پی این کرک انفو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'مجھے تمام طرز کی کرکٹ میں اوپننگ کرنا بہت پسند ہے تاہم (اولڈ ٹریفرڈ میچ کی) دوسری اننگ میں مجھے نیچے کے نمبروں پر کھلانے کے پیجھے وجہ کو میں بخوبی سمجھ سکتا ہوں'
انہوں نے کہا کہ اوپنر کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے تاحال وہ رنز کرنے میں ناکام رہے ہیں تاہم وہ کسی بھی نمبر پر کھیلنے پر خوش ہوں گے۔
واٹسن نے 2009ء سے لیکر 2011ء تک آسٹریلیا کے لیے اوپننگ کی ہے تاہم ان کا بیٹنگ آرڈر میں نمبر انجری کے بعد سے اوپر نیچے ہوتا رہا ہے۔
انکی جگہ لینے والے وارنر نے دوسری اننگ میں اس وقت 41 رنز اسکور کیے جب مہمان ٹیم تیز رنز کرنے کی متلاشی تھی۔
سیریز کا چوتھا تیسٹ جمعے سے چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلا جائے گا جبکہ انگلینڈ کو دو صفر کی سبقت حاصل ہے۔












لائیو ٹی وی