Dawnnews Television Logo

امریکا میں برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا

طوفان کے سبب پورے نیویارک نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، سنگین صورتحال نے ایمرجنسی رسپانس کی کوششوں کو مفلوج کر دیا۔
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2022 02:45pm

امریکا میں سرد طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگئی، یخ بستہ ہوائیں اور جان لیوا برفانی طوفان کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔

برطانوی نشریاتی ادارہ ’اسکائی نیوز‘ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں گاڑیاں برف میں پھنسی ہوئی ہیں، لاکھوں لوگ شدید برف باری کے باعث گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

تیز ہواؤں کے ساتھ ’بم سائیکلون‘ نامی طوفان ریاست نیویارک کے دوسرے بڑے شہر بفلو سے ٹکرایا، طوفان کے سبب پورے علاقے نے جیسے سفید چادر اوڑھ لی، ان حالات نے ایمرجنسی رسپانس کی کوششوں کو مفلوج کر دیا۔

بفلو میں قائم ریسٹورنٹ برف سے ڈھکا ہوا ہے— فوٹو:رائٹرز
بفلو میں قائم ریسٹورنٹ برف سے ڈھکا ہوا ہے— فوٹو:رائٹرز

شدید برف باری میں گاڑیاں پھنس گئی ہیں— فوٹو:اے ایف پی
شدید برف باری میں گاڑیاں پھنس گئی ہیں— فوٹو:اے ایف پی

برف باری سے کچھ لوگ چہل قدمی کررہے ہیں— فوٹو:اے ایف پی
برف باری سے کچھ لوگ چہل قدمی کررہے ہیں— فوٹو:اے ایف پی

بفلو میں 25 ہلاکتیں ہو چکی ہیں تاہم مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے، شہر میں 2 سے 3 انچ تک برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

’اے ایف پی‘ کے مطابق بفلو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی منگل تک بند کردیا گیا ہے، حد نگاہ کم ہونے پر شہریوں کے لیے سفری پابندی برقرار رکھی گئی۔

بفلو میں گاڑیوں کے اوپر برف جمی ہوئی ہے—فوٹو: اے ایف پی
بفلو میں گاڑیوں کے اوپر برف جمی ہوئی ہے—فوٹو: اے ایف پی

بفلو میں کئی اشیائے خورونوش کی دکانیں بند ہیں تاہم ایک شخص کو مقامی اسٹور کے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے—فوٹو: اے ایف پی
بفلو میں کئی اشیائے خورونوش کی دکانیں بند ہیں تاہم ایک شخص کو مقامی اسٹور کے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے—فوٹو: اے ایف پی

ایک شہری اپنے گھر سے برف کی تہہ کو ہٹا رہا ہے—فوٹو: اے ایف پی
ایک شہری اپنے گھر سے برف کی تہہ کو ہٹا رہا ہے—فوٹو: اے ایف پی

بفلو میں برفانی صورتحال سنگین ہونے کے باعث  ایمر جنسی رسپانس کی کوششوں کو مفلوج کر دیا—فوٹو:اے ایف پی
بفلو میں برفانی صورتحال سنگین ہونے کے باعث ایمر جنسی رسپانس کی کوششوں کو مفلوج کر دیا—فوٹو:اے ایف پی

ایک گاڑی برف میں پھنس گئی ہے—فوٹو: اے ایف پی
ایک گاڑی برف میں پھنس گئی ہے—فوٹو: اے ایف پی

پانی کی لائن کی مرمت کے لیے حکام کھدائی کرنے میں مصروف ہیں—فوٹو: اے ایف پی
پانی کی لائن کی مرمت کے لیے حکام کھدائی کرنے میں مصروف ہیں—فوٹو: اے ایف پی

شہری راستہ بنانے کے لیے برف ہٹا رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
شہری راستہ بنانے کے لیے برف ہٹا رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی