1 - قائد اعظم اور شیخ الاسلام

شائع September 11, 2013

 .-- بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح -- فائل فوٹو
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح -- فائل فوٹو --.

یارا، گرمی تو اس دیس میں اتنی پڑتی ہے کہ چیل انڈا چھوڑ دیتی ہے اور دماغ کام کرنا بند کر دیتا ہے۔ اور پھر جب ذرا ساون کا چھینٹا پڑتا ہے تو یہ فکر آ لیتی ہے کہ اب حبس مار ڈالے گا۔

اگست ستمبر کے مہینوں میں گل جان لالہ بہت اداس ہو جاتا ہے۔ دیکھو، اگست میں ہم نے یہ ملک بنایا تھا۔ سنہ سینتالیس اگست کی گیارہ تاریخ تھی جب ہمارے بابا جناح صاحب نے ہم کو بتایا کہ دیکھو یہ ملک تم سب کا ہے، جو یہاں رہو گے۔ یہاں پہ مسجد میں جاؤ، مندر میں جاؤ، جیسے چاہو، اپنے پیدا کرنے والے کا شکر ادا کرو، تم سب برابر ہو۔ تم جو زبان بولتا ہے، تم جیسے عبادت کرتا ہے، جیسے گاتا بولتا ہے، اس کا کوئی واندہ نہیں۔ قانون کی نظر میں تم سب برابر ہے۔ پاکستان کا ملک تم کو ایک آنکھ سے دیکھے گا۔ تمھاری حفاظت کرے گا ۔

پھر یارا شیر خان، ایک بڑا ملّا، ایسا نیم پختہ خربوزے کے مافک گول گول آیا اور اس نے بابا جناح صاحب کی تقریر سے بیس دن بعد بیان دیا اور بہت بڑی بڑی بات بولا۔

اس نے جناح صاحب کی ہر بات کاٹ کے رکھ دی۔ اس کو کسی نے نہیں ٹوکا۔ ہمارا دل ٹوٹ گیا۔ ہم کو بہت دکھ ہے۔ ہم تم کو ساری بات بتاتا ہے۔

بابا جناح صاحب تو ایک برس بعد ستمبر اڑتالیس کے مہینے میں اللہ کو پیارے ہوئے۔ ہم کہتا ہے اگر بیٹے باپ کے منہ آنے لگیں تو باپ سمجھو جیتے جی مر جاتا ہے۔ سنو ہر برس جب اگست ستمبر کے یہ دن آتے ہیں، ہمارا دل بہت خراب ہو جاتا ہے۔

ہم کو یاد آتا ہے کہ ہم نے اپنے بابا صاحب کی زندگی ہی میں اس ملک کا، اپنے گھر کا دروازہ توڑ دیا تھا۔ دروازہ ٹوٹ جاتا ہے تو جو چاہے اندر گھسا چلا آتا ہے۔ آج ہم تم کو بتائے گا کہ ملّاں شبیر عثمانی نے بابا جناح صاحب کی کس کس طرح بے عزتی کی۔

اور ہم اس ملک کے رہنے والے لوگ کیسے ہیں، ہم نے اپنے بابا کی بات بھلا کے اس ملاں کا جھوٹ گفتار مان لیا۔ اب دیکھو، کراچی کا ایک ملاں رفیع عثمانی صاحب ادھر پنڈی کے پاس واہ فیکٹری میں آ کر گولا بارود بنانے والے فوجی بھائیوں کو بتاتا ہے کہ ہمارا بابا جناح صاحب اس حیدرآباد دکن والے ملاں شبیر عثمانی کو باپ کہتا تھا۔

ارے خدا کا خوف کھاؤ! ہمارا بابا قائد اٹھارہ سو چھہتر میں پیدا ہوا۔ تمہارے ملّا صاحب کا جنم اٹھارہ سو چھیاسی میں ہوا۔ ہمارا بابا محمد علی جناح ایسا گیا گزرا نہیں تھا کہ اپنے سے دس برس چھوٹے ملاں کی داڑھی سے گھبرا کے اسے باپ کہتا۔

ارے بابا اتنی بڑی بات کہتا ہے تو اس کا کوئی ثبوت بھی تو دیو!   اس کی کوئی گواہی لاؤ۔ کس کتاب میں لکھا ہے؟ کسی نے کبھی آج تک ایسا کہا ہو تو بتاؤ؟

پہلے تمہارے بزرگوں نے ہمارے بابا جناح صاحب کا ملک خراب کیا، ہمارا خانہ خراب کیا، اب تم ہمارے لیڈر کو چھوٹا کرتا اور اپنے بڈھے کو اوپر رکھتا ہے۔ ہم تمہارے ملاں کی پوری پوری بات کھولے گا۔ کابل دریا کی قسم لے لو، جب ستمبر آتا ہے تو ہمارے دل میں لہو بھر جاتا ہے۔

شبیر احمد عثمانی ہندوستان کے مذہبی مدرسے دیوبند سے پڑھا تھا اور وہیں پڑھاتا تھا۔ یہ مدرسہ بڑے جید عالموں نے قائم کیا تھا اور انہوں نے انگریز راج کی ڈٹ کر مخالفت کی تھی اور بڑی سزائیں کاٹی تھیں مگر سمجھ لو کہ اسی کارن یہ مدرسہ زندگی کے جدید رنگ ڈھنگ کا بھی مخالف تھا اور یہاں کے پڑھانے والوں میں آپس کی کھینچا تانی بھی مشہور تھی۔ بس ایسے ہی جیسے دنیا بھر کے گرجا گھروں میں، پاٹھ شالوں میں دوسروں کو مذہب سکھانے والے ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتے ہیں جیسے راج دربار میں سازشیں ہوتی ہیں۔

بابا اصل جھگڑا تو اقتدار کا ہے نا۔ اقتدار لاٹھی تلوار کے بل پر جیتا جائے یا اوپر والے کے نام پر۔ بندے کے اندر کی لوبھ بھی کیسے کیسے رنگ دکھاتی ہے۔

پہلی بڑی جنگ کے بعد ہندوستان میں ترکی والے خلیفہ کے نام پر تحریک چلی تو پہلی بار ملاں شبیر احمد کا نام نکلا۔ یہ بات اچھی طرح سمجھ لو کہ ہمارے بابا جناح صاحب اور علامہ اقبال نے خلافت تحریک میں حصہ نہیں ڈالا۔ اس واسطے کہ وہ سمجھتے تھے کہ یہ خواہ مخواہ کا ہنگامہ ہے اور اس کا مسلمانوں سے یا ہندوستان کے رہنے والوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔

بابا ترکی کی خلافت ایسے ہی تھی جیسے جرمنی اور روس کی من مانی بادشاہت۔ اور تمہیں معلوم ہے عثمانی خلافت نے حجاز، نجد، عراق، مصر اور اردن جیسے درجنوں ملکوں پر کاٹھی گانٹھ رکھی تھی جہاں کے کروڑوں مسلمان ترکی خلافت کے ایسے ہی غلام تھے جیسے گورا صاحب نے ہمیں نکیل ڈال رکھی تھی۔ تو شیر خان کاکا، دیو بند مدرسے کا ملّاں شبیر احمد اسی تحریک میں شبیر احمد عثمانی بن گیا۔

ملاں شبیر عثمانی نے انیس سو ستائیس میں ’الشہاب ‘ کے نام سے ایک رسالہ لکھا جس میں کہا کہ ارتداد کی سزا موت ہے۔ ارے بابا، ارتداد کہتے ہیں کہ ایک مسلمان اسلام سے انکار کر دے۔ کبھی سنا ہے کسی مسلمان کو ایسا کہتے؟

اور کاکا شیر خان اسلام تو ایسا سچے موتی جیسا مذہب ہے کہ اللہ کی کتاب میں صاف لکھا ہے، 'دین میں زبردستی نہیں'۔ اندر کی بات یہ ہے کہ یہ جو رنگ رنگ کے ملّاں لوگ ہیں ان سب نے ایک دوسرے کے خلاف فتوے دے رکھے ہیں کہ فلاں کافر ہے، فلاں بھی کافر ہے۔ ارے بابا، تم کیا دوسروں کے دین دھرم کے خالہ زاد لگتے ہو، تربور ہو، تم کون ہو کسی کو کافر کہنے والے!

مطلب یہ کہ پہلے کہو کہ جو مسلمان کافر ہو جائے، اس کا خون معاف، پھر نبی رسول کے منبر پر چڑھ کر اعلان کرو کہ یہ بھی کافر ہے اور وہ بھی کافر ہے۔ اور بس ایک تم ہو کہ نیل، فرات، اور زم زم  کے پانیوں میں نہا کر پاک صاف چلتے آتے ہو۔

ملاں شبیر عثمانی اوّل درجے کا فسادی تھا۔ اس نے ہمارے بابا جناح کی بات کاٹی، ہم اس کا کچا چٹھا بتائیں گے۔

مغل بادشاہ ہندوستان پر حکومت کرتے تھے تو اپنے درباریوں اور وفاداروں میں زمینیں تقسیم کرتے تھے۔ یہ لوگ جاگیردار کہلاتے تھے۔ جاگیردار مرتا تھا تو زمین بادشاہ کو واپس مل جاتی تھی۔ وہ جسے چاہے دے دے۔ انگریز بہادر یہاں آیا تو اس نے جاگیرداروں کو لالچ دیا کہ ہم تم کو جاگیروں کا مستقل مالک بنا دے گا۔ یہ مستقل ملکیت استمراری بندوبست کہلائی۔

یہ جو خان، ٹوانے، گوپی ناتھ تم کو جگہ جگہ نظر آتے ہیں یہ سب انگریز نے بنائے۔ ہندوستان میں کانگرس پارٹی نے آزادی کے لیے آواز اٹھائی۔ کانگرس کو پیسہ ٹاٹا برلا جیسے صنعت کاروں اور تاجروں سے ملتا تھا۔

جاگیردار تو انگریز کے خادم تھے۔ تم سمجھ سکتے ہو کہ کانگرس جاگیرداروں کو اچھا نہیں سمجھتی تھی اور جاگیردار کانگرس کے نام سے بدکتے تھے۔ صاف نظر آتا تھا کہ کانگرس نے آزادی کی جنگ جیت لی تو جاگیرداروں کا بستر گول ہو جائے گا۔

اس بیچ میں روس کا انقلاب ہو گیا۔ جاگیرداروں کی مخالفت کے لیے ایک گروہ اور پیدا ہو گیا۔ کانگرس میں پنڈت نہرو پڑھے لکھے نوجوانوں کے سرخیل تھے اور پٹیل صاحب تاجروں ماڑواڑیوں کے قریب تھا۔ جاگیردار کے بھیس میں آنچ پہنچی تو اس نے ملاؤں سے مدد مانگی۔

ملاں شبیر عثمانی یہاں بھی کام آیا۔ اس نے فتویٰ دیا کہ ’تعلقہ داریوں کی حفاظت میں جان دینا شہادت ہے‘۔ شبیر عثمانی یوں بھی ریاستوں میں وراثت وغیرہ کا جھگڑا اٹھتا تھا تو فقہ کی پوتھی لے کے پہنچ جاتا تھا۔ ہندوستان میں تھا تو حیدرآباد دکن کا سرکاری مولوی تھا۔ یہاں آیا تو خیر پور، بہاولپور کے چکر لگاتا تھا۔ انتقال بھی بہاولپور میں ہوا۔ نواب عباسی کی مہمان داریوں کا مزہ لے رہا تھا۔

بہاولپور کا نام 'بغداد جدید' رکھ دیا تھا۔ ہم کہتا ہے بغداد قدیم ہو یا جدید، وقت کی آندھی کے سامنے ڈھے جاتا ہے۔ وقت کا جو چھوٹا سا وقفہ اس میں لگتا ہے اس کے بیچ ملاں اور پادری کی بن آتی ہے۔ شبیر عثمانی بھی اسی وقفے کی دھوپ چھاؤں تھا۔

شیر خان یارا، تمہارے ملک میں دھوپ والا معاملہ ایسا لمبا کھنچ گیا کہ ہم تو چھاؤں کو ترس گئے۔ دیکھو بات لمبی ہو رہی ہے۔ اب تم جاؤ۔ ملاں شبیر عثمانی کی باقی باتیں کل کریں گے۔

جاری ہے ...


Gul Jan Lala 117 گل جان لالہ ابلاغیات کے استاد اور جمالیات کے طالب علم ہیں۔ انسانی حقوق، تاریخ، قانون، ادب اور فلم ان کی دلچسپی کے خاص موضوعات ہیں۔

گل جان لالہ
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تبصرے (24) بند ہیں

Faisal Sep 11, 2013 04:42am
لاحول ولا قوۃ!
zaidi Sep 11, 2013 08:13am
baseless & worthless article
hafiz Sep 11, 2013 08:26am
جس طبقے کے استاد صاحب اتنے نستعلیق دشنام طراز ہوں، شاگردوں کا معلوم نھیں کیا حال ہوگا۔ تاریخ میں شراب کے بھبھوکے مکس کر کے پیش کرنا اور زمانے کی مقتدر ہستیوں کی توھین، وہ بھی اس نیچ انداز میں کےہر مہذب آدمی کو گھن آتی ہے؟؟ چہ معنی دارد یہ بیہودگی تو شاید اس لالے کے حاشیہ خیال میں بھی نہ آئی ہو جو شیخ الاسلام رحمہ اللہ کی دشمنی میں کھڑا تھا۔۔خلافت پر زہر افشانی شاید اس یہودی نے بھی گوارا نھیں کی جس کی رگوں میں‌ خون ہی سقوط خلافت کا مرہون منت ہے۔ شاید اس لیے بھی کہ وہ بڑوں کے احترام کی اک قدیم روایت کو دورِ جدید کی ابلاغیات، جمالیات، انسانی حقوق، تاریخ، قانون، ادب اور فلم جیسے ڈھکوسلوں سے ٹھوکر لگا نہ پائےتھے۔ اور یہ غلاظت میں لتھڑے ہوئے الفاظ شایع کرنا ہی کیا ڈان کی معیاری صحافت کا نمونہ ہے؟؟ جو آختلاف کے آداب اور لڑائی کے اسلوب پر طبعی رذالت کو ترجیح دیتا ہو اسے کم ازکم کسی موقر جریدے میں لکھنے اور جگہ دینے کا مطلب سوائے اپنے ہلکے پن کے بھلا کیا ہوسکتا ہے؟
Anwar Ahmad Sep 11, 2013 12:50pm
گل جان لالہ. شائد تم تاریخ کا مطالعہ کرتے کرتے حال کو بالکل فرموش کر بیٹھے ہو . شائد تمہیں علم ہی نہ ہو کہ کتاب سے باہر کی دنیا اب بہت بدل چکی ہے اور یہاں دلیل کا جواب دلیل سے نہیں دیا جاتا بلکہ دشنام اور گولی سے دیا جاتا ہے. اور ہاں ساٹھ سالوں میں اب یہاں ملائیت پر تنقید کا مطلب مذہب اور خدا پر تنقید اور انکار سمجھا جاتا ہے . پھر وہی فتووں کی بارات لئے تمہیں سنگسار کرنے چلے آئیں گے اورمیں بھی بے بسی سے ہاتھ میں پتھر تھامے کہیں کھڑ ا ہوں گا کہ کہیں مجھے بھی تمہارے ساتھ نہ باندھ دیا جائے
Hasan Syed Sep 11, 2013 03:40pm
Looks like Lala showed you the mirror; these are facts no matter how much you Sugarcoat, change or deny they will remain facts…. Great nations learn from their mistakes, we have gotten worst.... We need to stop seeing the world from Wahabee (Saudi) eyes….
Ali Sep 11, 2013 03:44pm
great article .. the problem I see in comments section, is the manner in which people are responding to this article. Many people don't like to read or hear the parallel truth....They use religion as a shield for their "rationale" that makes it harder to have a proper debate. But it's good to see some rare truth in Pakistan's main stream media. Bless you
hafiz Sep 11, 2013 03:58pm
کونسی دلیل؟؟؟ کیسا دعوی؟؟ کیا کبھی تاریخ یا حال میں تم نے سوائے رذیلوں کے ایسا زبان دراز کسی کو دیکھا ہے؟ تم کس مذھب کے پیروکار ہو؟ یہ کونسا اسلام ہے جو سرخ بھبھوکوں سے چھلک رہا ہے؟ مُردوں کی لاش نوچنا کونسی مردانگی ہے، جو تمہارے لالے نے کر ڈالی ہے؟ فتووں کی بات کرتے ہو، اوپر سے اتنے بزدل ہو کے ہاتھ باندھے سائیڈ پر کھڑے بھی رہنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے؟ مرد میدان ہو تو مولوی کو آڑ نہ بناؤ،دو گالی اسلام کو۔ یہ تمہارے گرو نے جو " ‘دین میں زبردستی نہیں" کی تشریح کے گلچھڑے چھوڑے ہیں،کیا دین کے ماہرین میں سے بھی کسی نے ایسا کیا ہے؟ پہلے مہذب گفتگو کرنا یا اہل تہذیب کی طرفداری سیکھو اس کے بعد کسی موضوع پہ مباحثہ یا دلیل طلب کرنا۔۔۔۔۔۔ میں تو بس یہی کہوں گا کہ شرم تم کو آتی نھیں مگر
lala jan Sep 11, 2013 06:05pm
بڑا کمال کیا ہے، پہلی دفعہ انکی کالم پڑھنے کا موقع نصیب ہوا آئندہ انشاء اللہ مستقل قاری بنوں گا۔
یمین الاسلام زبیری Sep 11, 2013 08:46pm
رائے دینے والے وہ لوگ جو شبیر عثمانی کے پیروکار ہیں ان کی زبان بہت غلیظ ہے. گل جان کی لکھائی سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اردو میں اتنی دسترس نہیں، لیکن ابنہوں نے زمانہ دیکھا ہے اور انہیں اچھے برے کی تمیز ہے. ملائوں کے بارے میں اگر کوئی صاحب معلوم کرنا چاہیں تو یو ٹیوب پر لفظ - جاہل - لکھ دیں؛ آپ کو تمام علما اور ملا ایک دوسرے کو جاہل کہتے مل جائیں گے. اگر ہم سب ملائوں کو سچا ااور ایماندار جان لیں تو سب ہی جاہل ٹھیرتے ہیں. یہ جان کر اور بھی حیرت ہے کہ اس زمانے میں بھی لوگ خلافت عثمانیہ کو خلافت راشدہ سے ملاسکتے ہیں.
tahirnaeem2 Sep 12, 2013 06:46am
@ hafiz; "La ikraha fid-deen (Deen me koi jabar nhi) SURA BAQARA AYAT 256" yeh Qurani ayat hai, kisi guru ki tarkhelian nhi........!!!!!!! @ hafiz
محمد زاہد اعوان اوگی مانسہرہ Sep 12, 2013 08:34am
جناب محترم ایڈمن صاحب: مجھے یہ تحریر پڑھ کر بڑا افسوس ہوا۔ بی بی سی غیر جانبدار ادارہ نہیں رہا۔ اب وہ کھل کر دیوبند اور اس کے چاہنے والوں کو بے تکی باتوں کے ذریعے بدنام کرنے جا رہا ہے۔ آج تک کوئی بھی شبیر احمد عثمانی کے خلاف ایسی بیہودہ بکواسات نہیں کر سکا اور کرتا بھی کیسے جب ایسی کوئی بات نہیں تھی جو غلط تھی۔ اگر ایسا ہوتا تو بابائے قوم کی موجودگی میں قومی پرچم نہ لہراتا۔ اس کا جنازہ بھی اسی نے پڑھایا۔ تحریک پاکستان میں شبیراحمد عثمانی کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ رہی بات ترکی خلافت کی تو جناب یہ مسلمانوں کی اجتماعیت کا مسئلہ تھا اور آج بھی ہر مسلمان کی یہی خواہش ہے کہ مسلمان ایک خلیفہ کے تحت اکٹھے ہوں ۔ اور آپ کی یادداشت کے لیئے عرض کردوں کہ مسلم لیگ کے قائدین بشمول علامہ محمد اقبال اور محمد علی جناح کے سب نے وقتا فوقتا ترکی خلافت کا ذکر کیا اور اس کے ختم ہونے کے بعد اس کے نقصانات کا بھی ذکر کیا۔ بہر حال جناب بی بی سی اب دیوبند مخالف ویب سائٹ تو قرار دی جاسکتی ہے غیر جانبدار نہیں۔ شکریہ
Muhammad Jahangir Sep 12, 2013 09:27am
Salam, hqeqt to ye hy k hm ne deen ka frz ilm nai sekha , sari umar kitabon main guzar di kbi aehl-e-nzar se wasta na pda, lala g ap k lye itna kafi kay ap neem hakem khtra jan!!
sadia Sep 12, 2013 01:43pm
Great article! Waiting for the next ............
mueedmirza Sep 12, 2013 03:16pm
All those who are condemning this article, are not coming with any fact and figure...I believe it is an awesome blog. I am desperately waiting for next part. Truth is bitter for some but it is worth.
mueedmirza Sep 12, 2013 03:17pm
I could be better to refute the article with some facts and figures. Throwing some emotional words on comment is not what will work.
Anwar Ahmad Sep 12, 2013 03:44pm
یہی وہ رویہ ہے جس کی نشاندہی میں نے کی تھی. دلیل کے بغیر شخص ہی رذیل کہنے پر اترتا ہے. بہت عرصہ پہلے ایک بزرگ نے یہ بات مجھے سمجھائی تھی کہ کف اڑاتے چیختے چلاتے لوگ ہی بے دلیل اور بودے ہوتے ہیں. لہٰذا بہتر یہی ہے کہ ان سے کنارہ کشی اختیار کی جائے. ہاں میں بزدل ہوں کہ جھوٹے فتووں سے مارے جانے کو خودکشی سمجھتا ہوں اور مجمعوں میں بم باندھ کر خود کشی کرنے کو بھی حرام سمجھتا ہوں. بات 'لا اکراہ فی الدین' سے شروع ہوتی ہے تو 'لکم دینکم ولی دین' پر ختم ہو جاتی ہے.
hafiz Sep 12, 2013 05:09pm
ہم ایسی ویب سایٹ سے بائیکاٹ کرتے ہیں،جو بیہودگیاں تو شائع کرتی ہے مگر ان پر فطری ردعمل پر اسے تحفظات ہوتے ہیں۔by
Muhammad Sohail Sep 12, 2013 09:03pm
Ye keya bakwas feature hai... Plz logon ke dimagh ko na k'hayen. Es ki jaga koi takhliqati tabsera karen..... Ustad ka ye haal hai to shagrd kaisy hongy.. a
Kamran Sep 13, 2013 09:19am
Wah lala wah, teray jaisay besharam jhoota aor fitna pardaaaz Qadyan main bhi paida hoa tha jis ka kaam ulama e haqq ki tahqeer kay siwa kuch nah tha. Tu nay likhay hay " ارے بابا، ارتداد کہتے ہیں کہ ایک مسلمان اسلام سے انکار کر دے۔ کبھی سنا ہے کسی مسلمان کو ایسا کہتے؟" Chalo is ka jawab main yih naam likhta hoon: Aswad Ansi, Mirza Ghulam Qadyani, Abulrehman Afhgani (March 2006, was fled to Austrlia by Westerns) and there are many other names to quote. Ab yih bhi parh lo kih Quran o HAdees main murtad ki saza kia haye (I hope tum Quraan ko mantay ho): Qur'an (4:89) - "They but wish that ye should reject Faith, as they do, and thus be on the same footing (as they): But take not friends from their ranks until they flee in the way of Allah (From what is forbidden). But if they turn renegades, seize them and slay them wherever ye find them" Qur'an (9:11-12) - "But if they repent and establish worship and pay the poor-due, then are they your brethren in religion. We detail Our revelations for a people who have knowledge. And if they break their pledges after their treaty (hath been made with you) and assail your religion, then fight the heads of disbelief - Lo! they have no binding oaths - in order that they may desist." Other verses that seem to support the many Hadith demanding death for apostates are Qur'an verses 2:217, 9:73-74, 88:21, 5:54, and 9:66. Aor ab kuch Hadees Mubarak: Bukhari (52:260) - "...The Prophet said, 'If somebody (a Muslim) discards his religion, kill him.' " Bukhari (83:37) - "Allah's Apostle never killed anyone except in one of the following three situations: (1) A person who killed somebody unjustly, was killed (in Qisas,) (2) a married person who committed illegal sexual intercourse and (3) a man who fought against Allah and His Apostle and deserted Islam and became an apostate." Bukhari (84:57) - "[In the words of] Allah's Apostle, 'Whoever changed his Islamic religion, then kill him.'" Bukhari (89:271) - A man who embraces Islam, then reverts to Judaism is to be killed according to "the verdict of Allah and his apostle." Bukhari (84:58) - "There was a fettered man beside Abu Muisa. Mu'adh asked, 'Who is this (man)?' Abu Muisa said, 'He was a Jew and became a Muslim and then reverted back to Judaism.' Then Abu Muisa requested Mu'adh to sit down but Mu'adh said, 'I will not sit down till he has been killed. This is the judgment of Allah and His Apostle (for such cases) and repeated it thrice.' Then Abu Musa ordered that the man be killed, and he was killed. Aor is website waloon ko bhi kuch sochna chahiay aisay fazool article publish kernay say pehlay.
Muhammad Asad Sep 13, 2013 11:10am
Mr. Gul Jan Lala, if you consider yourself a teacher, your tone doesn’t match with that of a teacher. You have the right to express your views but not in the way which hurts others sentiments and mind you that you think you are the only person who have read historical documents. There are many others who know the history equivalent to you if not better than you. Mr. Gul Jan there is the time for everyone to speak and being heard. Fear the day when people start associating false statements with you and start quoting unethical things with your name as you are doing these days.
jamil abbasi Sep 13, 2013 01:51pm
کیا جہالت کی باتیں ہیں گل لالہ جان کی، نہ قائد اعظم سے واقف ہیں نہ شیخ الاسلام سے ، جہالت کا پلندہ اور دقیانوسی خیالات ، فاسد سوچ اور غلیظ زبان کا ناگوار امتزاج
jamil abbasi Sep 13, 2013 01:58pm
کاش لالہ نے تاریخ واقعی پڑہی ہوتی تو یوں منہ پھاڑ کر نہ بولتے محمد علی جناح کے اسلام کے حق میں ایک سو سے زیادہ آن ریکارڈ بیانات سے واقفیت ہوتی تو یوں ناشائستہ زبان نہ کھولنا پڑتی اور نہ ہی اس کی ناشائستہ حمایت
مظفر Sep 14, 2013 05:03am
مکرمی رائٹر صاحب آپ کی تحریر پڑھ کر بہت سی تاریخی باتیں یاد آگئی۔ مُلا شبیر عثمانی تو مجلس احرار کا لیڈر تھا جس نے قیام پاکستان کی ہمیشہ مخالفت کی۔ یہ قیام پاکستان کے بڑے مخالفین میں سے ایک تھا اور تحریک پاکستان کے وقت پاکستان کو پلیدستان کے نام سے پکارا کرتا تھا ۔ اس شخص نے تقسیم ہند کی بھی بہت مخالفت کی۔ یہاں میں ایک بات یہ بھی کرنا چاہوں گا (اگرچہ اکثریت کو میری اس بات سے اختلاف ہوگا لیکن یہ ایک حقیقت ہے) کہ اگر قیام پاکستان میں قائداعظم نے کسی بڑے اسلامی لیڈر سے مدد اور دُعا کیلئے کہا تو وہ احمدی جماعت کے اُس وقت کے سربراہ حضرت مرزا بشیرالدین صاحب تھے۔ قائداعظم اکثر اپنے دوست احباب کے ذریعہ اور ایسے احباب جن کے بارہ میں قائد اعظم کو پتا چلتا کہ وہ امرتسر جارہا ہے تو اس جانے والے کے ذریعہ قادیان میں حضرت مرزا صاحب کو ضرور دُعا کے لئے پیغام بھجواتے تھے۔
رویدا Oct 29, 2013 11:12am
کوئی حوالہ دیں کہ قائد قادیانی کو دعا کے لیے کہتے تھے

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025