ہندوستان کا کامیاب ایٹمی میزائل تجربہ

شائع September 15, 2013

۔ —فائل تصویر
۔ —فائل تصویر

بھونیش ور: ہندوستان نے دوسری مرتبہ اتوار کو ایک ایٹمی صلاحیت والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اگنی - فائیو چین کے دارالحکومت بیجنگ اور یورپ کے بیشتر حصے تک رسائی کی اہلیت رکھتا ہے۔

ہندوستان کے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ترجمان روی کمار گپتا نے ٹیسٹ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا: میزائل پہلے سے طے شدہ راستہ سے ہوتا ہوا اپنے ہدف تک پہنچا اور مشن کے تمام مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں۔

ڈی آر ڈی او کی جانب سے تقسیم کی جانے والی وڈیو میں اگنی - فائیو ہندوستان کی مشرقی ساحلی ریاست اوڑیسا سے اڑان بھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ہندوستان اپنے ہمسائے چین کی بڑھتی ہوئی عسکری قوت کا ہم پلہ ہونے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان عموماً گرم جوشی کے تعلقات پائے جاتے ہیں لیکن 1962 میں دونوں ملکوں کے درمیان ہمالیہ میں مختصر جنگ لڑی جا چکی ہے۔

اگنی- فائیو 1960 کی دہائی میں شروع ہونے والے میزائل پروگرام میں اگنی سیریز کا سب سے جدید ورژن ہے۔

پانچ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے اگنی -فائیو میزائل کا پہلا ٹیسٹ اپریل 2012 میں کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے پانچ مستقل ارکان چین ، فرانس، روس، امریکا، برطانیہ اور اسرائیل کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے پاس دور تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025