• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C

’لو گُرُو‘ نے 16 دن میں 70 کروڑ روپے کمالیے

شائع June 24, 2025
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی میگا بجٹ فلم ’لو گُرُو‘ نے اپنے بجٹ سے تین گنا زیادہ کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

’لو گُرُو‘ کو عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے ابتدائی تین دن میں ہی 15 کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی کی تھی۔

فلم نے ریلیز کے دن میں اپنا خرچہ یعنی 25 کروڑ روپے نکال لیے تھے، اب محض 16 دن میں فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 70 کروڑ روپے بٹور لیے۔

فلم کے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق فلم نے 22 جون تک پاکستان سمیت دنیا بھر سے 70 کروڑ روپے کمائے، فلم نے سب سے زیادہ کمائی پاکستان سے ہی کی۔

فلم نے پاکستان سے 22 جون تک 37 کروڑ روپے کمائے تھے جب کہ اسی عرصے کے دوران فلم نے بیرون ممالک سے بھی 33 کروڑ روپے کمائے تھے۔

ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم نے برطانیہ میں بھارتی میگا کاسٹ اور میگا بجٹ فلم ’ہاؤس فل 5‘ کو بھی کمائی میں پیچھے چھوڑا تھا، پاکستانی فلم نے برطانیہ سے 9 دن میں 75 ہزار پاؤنڈ کی کمائی کرکے بھارتی فلم کو پیچھے چھوڑا تھا۔

ہمایوں سعید نے فلم کی ریلیز سے قبل بتایا تھا کہ انہوں نے فلم بنانے پر 25 کروڑ روپے خرچ کیے اور انہیں 50 کروڑ روپے کمانے کی امید ہے لیکن فلم نے ان کی توقع سے زیادہ کمائی کرلی۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ’لو گُرُو‘ ایک ماہ کے اندر ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگی اور اگر ایسا ہوا تو یہ فلم ہمایوں سعید کی پہلی فلم ہوگی جو نیا ریکارڈ بنائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025