لکی مروت: سرائے نورنگ میں بارش کے دوران گھر کی چھت گر گئی، 3 افراد جاں بحق
لکی مروت میں سرائے نورنگ میں رات گئے طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، موسلا دھار بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق لکی مروت میں بارشوں کے باعث قلعہ گراؤنڈ کے قریب کچی آبادی شدید متاثر ہوئی، گھروں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ ایک گھر کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ شوکت اللّٰہ اور 2 خواتین شامل ہیں۔
ریسکیو کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، اہل علاقہ نے خود بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا، لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورنگ منتقل کر دیا گیا۔
کچی آبادی میں کئی اور گھروں کو بھی خطرات لاحق تھے، تاہم ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے مزید جانی نقصان بچا لیا گیا۔











لائیو ٹی وی