کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کیا، متعلقہ ہدایتکار آج بھی انڈسٹری میں سرگرم ہے، ژالے سرحدی
اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں کاسٹنگ کاؤچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، یہ پیشکش ایک ہدایتکار نے کی تھی جو آج بھی انڈسٹری میں سرگرم ہے۔
ژالے سرحدی نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
احمد علی بٹ نے سوال کیا کہ عورت کی کمائی میں برکت ہے یا نہیں؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی تعلیم اور اپنی شادی کے اخراجات خود اپنے پیسوں سے اٹھائے تھے۔
ان کے خیال میں کمائی میں برکت ہی تھی، تبھی یہ سب کچھ ممکن ہو سکا۔
اداکارہ نے بتایا کہ شوبز میں کاسٹنگ کاؤچ حقیقت میں موجود ہے اور انہوں نے بھی کیریئر کے آغاز میں اس کا سامنا کیا، اگرچہ پیشکش اتنی جارحانہ نہیں تھی لیکن پیشکش ضرور ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی نے انہیں واضح الفاظ میں کہا تھا کہ اگر تمہیں اپنا پسندیدہ کردار ادا کرنا ہے تو یہ یہ خواتین تو سوجاتی ہیں، جسے سن کر ان کا دماغ گھوم گیا تھا۔
انہوں نے صاف کہا تھا کہ وہ شوبز میں صرف اپنی تعلیم کو فنڈ کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں اور اگر کسی نے ان سے ایسا کچھ کہا تو وہ تھپڑ مار دیں گی۔
ژالے سرحدی نے بتایا کہ جس شخص نے یہ پیشکش کی تھی، وہ ایک ہدایتکار تھے جو ان سے دو بالش چھوٹے تھے، پیشکش کرنے سے قبل انہوں نے انہیں ایک پروجیکٹ میں یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ آپ بہت لمبی ہیں، حالانکہ ان کے قد کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ہدایتکار آج بھی انڈسٹری میں سرگرم ہے، مگر انہوں نے ان کا نام ظاہر نہیں کیا۔











لائیو ٹی وی