• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C

ایران کے صوبہ کرمان میں 5.7 شدت کا زلزلہ، کئی شہر لرز اٹھے

شائع August 5, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ایران کے صوبے کرمان میں 5.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں جنوب مشرقی ایران کے کئی شہر لرز اٹھے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنس (جی ایف زیڈ) نے بتایا ہے کہ منگل کو جنوبی ایران میں 5.7 شدت کا زلزلہ آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

تاحال زلزلے سے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

ایران ایک زلزلہ خیز خطے میں واقع ہے اور حالیہ برسوں میں کئی تباہ کن زلزلوں کا سامنا کر چکا ہے۔ ملک کی حالیہ تاریخ کا سب سے ہولناک زلزلہ 2013 میں آیا، جب 6.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے بَم شہر میں کم از کم 34 ہزار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

جولائی 2022 میں بھی خلیج فارس کے ساحل پر واقع جنوبی صوبہ ہرمزگان میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025