اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں اضافہ، تیل کی عالمی قیمتوں میں معمولی کمی
نیو یارک میں تیل کی عالمی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، کیونکہ اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں اضافے اور عالمی طلب میں کمی کے خدشات نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو روسی تیل کی خریداری پر دی گئی دھمکیوں کے اثرات کو زائل کر دیا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 58 سینٹ یا 0.84 فیصد کمی کے ساتھ 68.18 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 59 سینٹ یا 0.89 فیصد کمی ہوئی، جس سے یہ 65.70 ڈالر پر آ گیا۔
دونوں کنٹریکٹس میں پیر کے روز ایک فیصد سے زائد کی کمی ہوئی تھی اور یہ گزشتہ ہفتے کی کم ترین سطح پر بند ہوئے تھے۔
اوپیک اور اس کے اتحادی، جنہیں اجتماعی طور پر اوپیک پلس کہا جاتا ہے، نے اتوار کے روز ستمبر کے لیے یومیہ 5 لاکھ 47 ہزار بیرل تیل کی پیداوار بڑھانے پر اتفاق کیا، جس سے ان کی حالیہ پیداوار میں کٹوتی منصوبہ بندی سے پہلے ختم ہو جائے گی۔











لائیو ٹی وی