• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

این اے 129 ضمنی الیکشن: حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی اعتراض دور کرنے پر منظور

شائع August 6, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہورکے حلقہ این اے 129 پر ضمنی الیکشن کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کروانے سلسلہ جاری ہے، 92 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی اعتراض دور کرنے پر منظور کرلیے گئے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے رانا مشہود، حافظ میاں نعمان اور مہر اشتیاق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ جالب نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

آر او آفس نے پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہرکے کاغذات نامزدگی اعتراض لگا کر واپس کردیے، آر او آفس کے مطابق غلطی دور کردی گئی تو اس کے بعد کاغذات جمع کرلیں گے، بعدازاں حماد اظہر کی جانب سے غلطی دور کیے جانے پر کاغذات منظور کرلی گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حافظ میاں نعمان نے کہا کہ پارٹی قیادت کے حکم پر کاغذت نامزدگی جمع کروائے ہیں، جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ترقی ہوئی۔ اپنی کارکردگی پر یہ الیکشن لڑیں گے۔

لیگی رہنما رانا مشہود کے بھائی نے ان کے کاغذات جمع کرائے، رانا اسد نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے، این اے 129 مسلم لیگ (ن) کا حلقہ ہے، اسے مزید ترقی دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025