• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C

رکن سلیکشن کمیٹی اسد شفیق کو پی سی بی میں اضافی ذمہ داری مل گئی

شائع August 6, 2025
فوٹو: پی سی بی/ایکس
فوٹو: پی سی بی/ایکس

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سابق مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کے ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹر میں انڈر 19، ویمن اور مینز کرکٹ کے حوالے سے تمام امور کی نگرانی کریں گے۔

ساتھ ہی حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں اعظم خان کو ہیڈ کوچ کی ذمہ داری دے دی گئی ہے، اعظم خان اس سے قبل قومی ویمنز کرکٹ ٹیم، انڈر 19 سمیت مینز کرکٹ میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025