بنگلہ دیش: بغاوت کیس میں 150 فوجیوں کو سزائے موت

شائع November 5, 2013

۔— اے پی فوٹو
۔— اے پی فوٹو

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے کم از کم 150 فوجیوں کو 2009 میں بغاوت کی کوشش پر سزائے موت سنائی ہے۔

چار سال پہلے بغاوت کرنے والے سپاہیوں نے فوجی افسران سمیت 74 افراد کو بدترین تشدد یا پھر نذر آتش کرنے کے بعد گٹروں اور گڑہوں میں دفنا دیا تھا۔

منگل کو مرکزی وکیل استغاثہ بہار الاسلام نے ڈھاکا میں عدالت کے باہر اے ایف پی کو بتایا کہ فوجی افسران کو قتل کرنے پر بنگلہ دیش رائفلز کے کم از کم 150 فوجیوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

اسی طرح مجرم ٹھرائے جانے والے 823 میں سے کم از کم 350 دوسرے فوجیوں کو تیس گھنٹے تک فوج کے صدر دفتر میں بغاوت کرنے پر قید کی سزائیں بھی ملی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025