امریکی انتخابات
ڈیموکریٹ امیدوار باراک اوبامہ اپنے رپبلکن حریف مٹ رومنی کو شکست دیتے ہوئے ایک بار پھر چار سالہ مدت کے لیے امریکی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ فیصلہ منظر عام پر آتے ہی جہاں اوبامہ کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں رومنی کے حامی افسردہ نظر آئے۔

















