• KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C

'اڑنے والی مینڈک کی نئی قسم دریافت'

شائع January 15, 2013

اڑنے والی مینڈک کی نئی قسم دریافت- آن لائن فوٹو
اڑنے والی مینڈک کی نئی قسم دریافت- آن لائن فوٹو

سڈنی: آسٹریلیا کے ماہر حیوانات نے مینڈک کی ایک نئی قسم دریافت کر لی۔

آسٹریلوی ریسرچر جوڈی رولی کے مطابق نئی قسم کی مینڈک کا پیٹ سفید اور آنکھوں کا زیادہ حصہ سفید رنگ کا ہے۔

اڑنے والی مینڈک کی دیگر اقسام کی طرح اس مینڈک کے پاؤں کی انگلیوں کے درمیان جھلی ہے جو مینڈک کے چھلانگ لگانے کے بعد پیراشوٹ کی طرح کام کرتی ہے۔

یہ مینڈک عموماً درختوں پر بسیرا کرتی ہے اور ویتنام میں پائی جاتی ہے۔

نئی مینڈک کا قد 4 انچ کے لگ بھگ ہے اور یہ ہوچی من سٹی کے نواحی علاقے میں دھان کے کھیتوں کے قریب پائی جاتی ہے۔

جوڈی رولی کے مطابق اس دریافت کا ایک حیرت انگیز پہلو یہ بھی ہے کہ نئی قسم کی مینڈک جنوبی ایشیا کے چند بہت بڑے شہروں میں سے ایک ہوچی من سٹی سے صرف 90 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025