'میرے مقام پر فخر کرنا'
نئی دہلی: انڈین پارلیمنٹ پر حملہ کے جرم میں سزائے موت پانے والے افضل گرو نے اپنے اہل خانہ کے نام خط میں انہیں ہمت نہ ہارنے کی تلقین کی تھی۔
دی ہندو نے اتوار کو اپنی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ میں بتایا کہ دہلی کی تہاڑ جیل کے پھانسی گھاٹ میں جانے سے ایک گھنٹہ قبل لکھے گئے اس خط میں گرو نے اپنے اہل خانہ کو کہا کہ 'وہ انہیں اس مقام کے لیے چنے جانے پر فخر محسوس کریں'۔
افضل گرو کی بیوی نے اپنے شوہر کے خط کی ایک کاپی اتوار کو 'دی ہندو' کے حوالے کی۔ انہوں نے ہاتھ سے لکھے گئےاس خط کو گزشتہ ہفتے وصول کیا تھا۔
نو فروری کو صبح تقریباً ساڑھے چھ بجے لکھے جانے والے خط کا متن کچھ یوں تھا۔
خیال رہے کہ گرو کو تہاڑ جیل میں نو فروری کو ساڑھے سات اور ساڑھے آٹھ بجے کے درمیان پھانسی دی گئی تھی۔
دی ہندو کے مطابق، گرو کی بیوی کے نام ارسال کیے جانے والے خط کے ساتھ جیل کے سپریٹینڈنٹ کا انگریزی میں ایک نوٹ بھی تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ مجرم نے یہ خط نو فروری کو پھانسی سے قبل لکھا اور ان کی خواہش تھی کہ اسے ان کے اہل خانہ کو بھیج دیا جائے۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں