• KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Sunny 19.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.4°C
  • KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Sunny 19.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.4°C

پشاور: بس نالے میں گرنے سے 13 باراتی ہلاک

شائع February 22, 2013

پشارو میں نہر میں گرنے والی بس میں زخمی ہونے والے ایک بچے کو اس کا رشتے دار اسپتال لیا ہوا ہے۔ فوٹو اے پی پی۔۔۔

پشاور: چارسدہ روڈ پر باراتیوں کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر برساتی نالے میں جا گری جس کے نتیجہ میں آٹھ خواتین اور پانچ بچوں سمیت 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق باراتیوں سے بھری ایک بس پشاور سے چارسدہ روڈ پر جارہی تھی کہ چرگوکلے بڈھنی پل کے قریب بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر برساتی نالے میں جا گری۔

اسسٹنٹ کمشنر پشاور ذیشان سکندر نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں خواتین اور بچوں سمیت 45 افراد سوار تھے، نالے میں طغیانی کے باعث خواتین اور بچوں سمیت بہت سے لوگ اس میں بہہ گئے، 20 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ بقیہ کی تلاش جاری ہے۔

حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کیں جبک بروقت اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ بھی موقع پر پہنچا جنہوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے برساتی نالے سے لاشیں برآمد کیں۔

حادثے کے بعد تباہ ہوجانے والی بس کا ایک منظر۔ تصویر ظاہر شاہ شیرازی
حادثے کے بعد تباہ ہوجانے والی بس کا ایک منظر۔ تصویر ظاہر شاہ شیرازی

زخمی افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا جہاں پر بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ایمرجنسی سیل نے حادثے میں 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جس میں آٹھ خواتین، چار بچے اور ایک شخص شامل ہے۔

پولیس کے مطابق بس نالے میں گرنے سے متعدد باراتی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے کوائف مرتب کئے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025