• KHI: Clear 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Clear 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

امریکہ جدید میزائل نظام نصب کرے گا، پینٹا گون

شائع April 4, 2013

جدید میزائل نظام ( ٹی ایچ اے اے ڈی ) اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔

واشنگٹن: پینٹا گون نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں دفاعی نظام کے حامل جدید بیلسٹک میزائل گوم  کو بھیجے جائیں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام شمالی کوریا کے علاقائی بیلسٹک میزائل کے خطرے کے پیش نظر ایک احتیاط کے طور پرکیا گیا ہے۔

محکمہ دفاع ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم ( ٹی ایچ اے اے ڈی ) نصب کرے گا جو ایک ٹرک پر دھرے لانچر، انٹرسیپٹر ( روکنے والے) میزائل، ایک خاص قسم کے ریڈار اور ایک بھرپور فائر کنٹرول سسٹم پر مشتمل ہے۔

پینٹاگون کی ترجمان خاتون  نے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے اور امریکہ اپنے علاقے، اپنے اتحادیوں اور اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیئےمستعد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025