• KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C

ہندوستان: امریکی خاتون ریپ تنازعہ، تین افراد گرفتار

شائع June 6, 2013

۔۔۔۔اے ایف پی فوٹو۔
۔۔۔۔اے ایف پی فوٹو۔

شملہ: ہندوستانی پولیس نے جمعرات کو تین افراد کو ایک امریکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔

تیس سالہ امریکی خاتون نے منالی میں دیر رات ٹیکسی نہ ملنے کے باعث تین افراد سے لفٹ قبول کرلی تھی۔

بعدازاں پولیس کو اپنے بیان میں خاتون کا کہنا تھا کہ ڈرائیور اور اسکے دو ساتھیوں نے انہیں اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔

کلو ضلع کے پولیس چیف ونود دھون کا کہنا ہے ’ریپ کے واقعے کے حوالے سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘

دھون کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے مزید معلومات جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025