پولیو رضاکار نشانے پر

شائع January 23, 2014 اپ ڈیٹ January 23, 2014 12:08pm

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں منگل کے روز انسداد پولیو مہم میں مصروف تین ورکرز کو موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایک اور واقعہ بدھ کو خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں پیش آیا جہاں پولیو ورکرز کے تحفط کیلئے مامور پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا، جس سے سات افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔