• KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.8°C
  • ISB: Cloudy 17.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.8°C
  • ISB: Cloudy 17.8°C

رینٹل پاور کیس میں تمام ملزمان کے سمن جاری

شائع March 24, 2014

اسلام آباد: اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت میں رینٹل پاور کیس میں آئندہ کی سماعت پر تمام ملزمان کو طلبی کے سمن جاری کردیے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اگلی سماعت میں تمام ملزمان حاضری کو یقینی بنائیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت کی۔ اس دوران سماعت سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے وکیل امجد اقبال قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔

تاہم ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ کی جاسکی اور کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے نو اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025