• KHI: Partly Cloudy 29.3°C
  • LHR: Rain 27.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 24.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.3°C
  • LHR: Rain 27.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 24.9°C

پاکستان کو اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست

شائع اپ ڈیٹ

ریو ڈی جنیرو: پاکستانی ٹیم اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلےکے بعد برونڈی سے شکست کھا کر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

ریو ڈی جنیرو برازیل میں کھیلے جانے والے ورلڈ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ برونڈی سے ہوا۔

میچ کا آغاز برق رفتاری سے ہوا اور برونڈی نے افتتاحی لمحات میں ہی گول کر کے برتری حاصل کرلی۔

تاہم ان کی یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے تین گول اسکور کرتے ہوئے پہلے ہاف کے اختتام پر ایک کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل کرلی۔

میچ کے دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم اپنا روایتی جارحانہ انداز برقرار نہ رکھ پائی جس نے حریف ٹیم کو حاوی ہونے کا موقع فراہم کیا۔

برونڈی نے شکست کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برونڈی نےمسلسل تین گول کر کے میچ میں 4-3 کی برتری حاصل کر لی۔

پاکستانی ٹیم نے اسکور کی برابری کے لیے سر توڑ کوششیں لیکن ان کی یہ کوششیں رنگ نہ لا سکیں۔

برونڈی نے میچ کے اختتام تک برتری برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا جہاں اس کا مقابلہ تنزانیہ سے ہو گا جس نے امریکا کو 6-1 سے شکست دی۔

پاکستان ٹیم کل تیسری پوزیشن کے میچ میں امریکا سے مقابلہ کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026