• KHI: Partly Cloudy 20.9°C
  • LHR: Cloudy 12.8°C
  • ISB: Heavy Rain 14.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.9°C
  • LHR: Cloudy 12.8°C
  • ISB: Heavy Rain 14.5°C

'مودی 26 مئی کو وزیر اعظم کا حلف لیں گے'

شائع May 20, 2014

نئی دہلی: گزشتہ ہفتے انتخابی میدان مارنے والے نریندر مودی چھبیس مئی کو ہندوستان کے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے والے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر راجناتھ سنگھ نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ مودی چھبیس مئی کو اپنی حکومت بنائیں گے۔

مودی کی آج انڈیا کے صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات طے ہے، جس میں وہ صدر کواپنی حکومت بنانے کا ارادہ ظاہر کریں گے۔

اس سے پہلے، نیشنل پارلیمنٹ میں پارٹی رہنماؤں سے ایک جذباتی ملاقات میں مودی نے ساتھیوں پر زور دیا کہ وہ خود کوقوم کی خدمت کے لیے وقف کردیں۔

'میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور دوبارہ کہوں گا کہ 1.25 ارب ہندوستانیوں کی امیدیں اور امنگیں جمہوریت کے اس ٹیمپل سے وابستہ ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025