• KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C
  • KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C

رانی پولیس افسر کے روپ میں

شائع June 11, 2014

بولی وڈ کی رانی اب پولیس افسر کے روپ میں ایک بار پھر فلموں میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔

گلیمرس اداکار رانی مکھرجی کی نئی فلم 'مردانی' کی کہانی انسانی اسمگلنگ پر مبنی ہے۔

اس فلم کو حقییقت پر مبنی ایک فکشن فلم قرار دیا جا سکتا ہے، جس میں 36 سالہ رانی مکھرجی ایک پولیس افسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔

فلم 'مردانی' کے ترجمان کے مطابق فلم کا مرکزی خیال انسانی اسمگلنگ ہے اوریہ حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنائی جا رہی ہے، لیکن اصل کیسز کو منظرِ عام پر نہیں لا یا جائے گا۔

فلم کے ڈائریکٹر پردیپ سرکار ہیں، جنھوں نے رانی مکھرجی کی فلم 'لگا چنری میں داغ' کی بھی ہدایات دی تھیں۔

یش راج فلمز کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 22 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مردانی' رانی مکھرجی کی ہدایت کار و پروڈیوسر ادتیہ چوپڑہ سے شادی کے بعد پہلی فلم ہے۔'

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025